counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

کراچی میں بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز

کراچی میں بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز

کراچی (یس ڈیسک) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں رینجرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہریوں، تاجروں، صنتکاروں اور دیگر لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ […]

وزیراعظم مقتول ایم کیو ایم کارکن کے اہل خانہ سے ملنے کل کراچی آئینگے

وزیراعظم مقتول ایم کیو ایم کارکن کے اہل خانہ سے ملنے کل کراچی آئینگے

اسلام آباد (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سہیل احمد کے قتل کا اعلیٰ ترین سطح پر نوٹس لے لیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کل کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے رہ نما بابر غوری کو ٹیلی فون کیا اور بتایا کہ وہ کل کراچی پہنچیں گے […]

مہاجروں کی لاشیں گرتی رہیں تو رد عمل بھی آسکتا ہے، الطاف حسین

مہاجروں کی لاشیں گرتی رہیں تو رد عمل بھی آسکتا ہے، الطاف حسین

ندن (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہےکہ میں نے آج تک کارکنوں کو حب الوطنی کا درس دیا ہے مگر اسی طرح مہاجروں کی لاشیں گرائی جاتی رہیں تو رد عمل بھی آسکتا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نےکہا کہ مہاجروں نے […]

شہباز شریف سے مستعفی گورنر چودھری محمد سرور کی ملاقات

شہباز شریف سے مستعفی گورنر چودھری محمد سرور کی ملاقات

لاہور (یس ڈیسک) مستعفی ہونیوالے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایوان وزیراعلیٰ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے چودھری محمد سرور کی عوامی مسائل کے حل کے لئے ان […]

اس کی کیا گارنٹی ہے عمران خان جوڈیشل کمشن کا فیصلہ مان لینگے: پرویز رشید

اس کی کیا گارنٹی ہے عمران خان جوڈیشل کمشن کا فیصلہ مان لینگے: پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ جب عمران خان مطالبہ کر رہے تھے اس وقت 4 حلقے کھل چکے تھے۔ عمران خان صاحب کو بتایا گیا […]

تمام مذہبی جماعتیں 21 ویں ترمیم کے خلاف ہیں: مولانا فضل الرحمان

تمام مذہبی جماعتیں 21 ویں ترمیم کے خلاف ہیں: مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (یس ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دراصل سیکیورٹی سٹیٹ ہے۔ یہاں فیصلے حکومت نہیں بلکہ سٹیبلشمنٹ کرتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے 26 ہزار سے زیادہ کارکن […]

پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد

پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (یس ڈیسک) پرویز مشرف کی جانب سے ان کے ایڈووکیٹ فیصل چودھری کی جانب سے وزارت داخلہ میں ایک درخواست جمع کروائی گئی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرویز مشرف سعودی عرب جانا چاہتے ہیں اس لئے ان کا نام […]

طاقت کے عدم توازن سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا: سرتاج عزیز

طاقت کے عدم توازن سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا: سرتاج عزیز

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا ایک سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ کنٹرول لائن سمیت مختلف مسائل کے باعث پاکستان اور بھارت میں تناؤ اور کشیدگی رہتی ہے۔ ہم عالمی سیاست اور اقتصادیات میں ہونے والی مسلسل تبدیلیوں کے دور میں رہ رہے ہیں۔ پاکستان اور […]

دوبارہ سڑکوں پر نکلے تو حکمران برداشت نہیں کر سکیں گے: عمران خان

دوبارہ سڑکوں پر نکلے تو حکمران برداشت نہیں کر سکیں گے: عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمشن کے معاملے پر پوری طرح ناں بھی نہیں کر رہی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آرٹیکل 218 کے مطابق جوڈیشل کمشن بنا دیا جائے۔ حکومت عدالت پر […]

وزیراعظم نے کراچی کی امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے کراچی کی امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس کل گورنر ہاؤس کراچی میں طلب کر لیا۔ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ گورنر ہاؤس میں اعلی سطح […]

پیپلزپارٹی اپنے ساتھ وزیراعظم کو بھی لے کر ڈوبے گی، حیدرعباس رضوی

پیپلزپارٹی اپنے ساتھ وزیراعظم کو بھی لے کر ڈوبے گی، حیدرعباس رضوی

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا ہے کہ کراچی اب کراچی نہیں بلکہ مقبوضہ شہر بن چکا ہے جہاں ہمارے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے جب کہ موجودہ صورت حال برقرارہی تو پیپلزپارٹی اپنے ساتھ وزیراعظم کو بھی لے کرڈوبے گی۔ کراچی میں ایم کیو […]

وزارت خزانہ نے نیپرا کو بجلی مزید سستی کرنے سے روک دیا

وزارت خزانہ نے نیپرا کو بجلی مزید سستی کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزارت خزانہ نے فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے سے روک دیا ہے۔ عوام کو بیس ارب روپے کے ملنے والے ریلیف کا امکان ختم ہوگیا ہے اور نیپرا نے سماعت ملتوی کر دی ہے۔‎ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے […]

ورلڈ بنک نے پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

ورلڈ بنک نے پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (یس ڈیسک) ورلڈ بنک نے پاکستان کے لئے قرضے کی منظوری دے دی، پانچ کروڑ ڈالر سندھ میں معاشی حالات کی درستگی پر خرچ ہوں گے۔ عالمی بنک کے اعلامیے کے مطابق قرض پچیس سال کی مدت کے لئے ہو گا، جبکہ پانچ سال کی رعایتی مدت ہو گی۔ منصوبے سے خدمات کے […]

سرکار میں کسی کا خود ہی مستعفی ہونا اچھی روایت ہے، عاصمہ جہانگیر

سرکار میں کسی کا خود ہی مستعفی ہونا اچھی روایت ہے، عاصمہ جہانگیر

لاہور (یس ڈیسک) وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ اچھی روایت ہےکہ سرکار میں کسی نےخود ہی استعفیٰ دے دیا، گورنر پنجاب کے بعد مزید استعفے بھی آنے چاہئیں۔ گورنر پنجاب کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینا اچھا کلچر ہے، اور کچھ اور لوگوں کو بھی […]

گورنر پنجاب کے لئے مختلف ناموں پر غور شروع

گورنر پنجاب کے لئے مختلف ناموں پر غور شروع

لاہور (یس ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے مستعفی ہوتے ہی نئے ناموں پر غور شروع ہو گیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والی پنجاب کی وزیر بہبود آباد بیگم ذکیہ شاہنواز کا نام پنجاب کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر زیر غور ہے۔ جنوبی پنجاب سے […]

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

لاہور (یس ڈیسک) حکومتی پالیسیوں سے نالاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے […]

داعش نے امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دے دی

داعش نے امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دے دی

بغداد (یس ڈیسک) عراق اور شام میں بر سرپیکار شدت پسند گروپ داعش نے امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک جنگجو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وائٹ ہاؤس میں ہی امریکی صدر بارک […]

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی میں ایک روز کی توسیع

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی میں ایک روز کی توسیع

کراچی (یس ڈیسک) انسداد پولیو مہم کے پیش نظر کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی۔ کراچی میں آج رات 12 بجے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم ہونا تھی تاہم انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل […]

ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، سہیل احمد کو گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایم […]

کوٹ رادھا کشن کیس، انکوائری رپورٹ میں اے ایس آئی غفلت کا ذمہ دار قرار

کوٹ رادھا کشن کیس، انکوائری رپورٹ میں اے ایس آئی غفلت کا ذمہ دار قرار

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ میں کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس کیس کی سماعت، آئی جی پنجاب نے انکوائری رپورٹ میں اے ایس آئی عبدالرشید کو غفلت کا ذمہ دار قرار دے دیا، اے ایس آئی کہتے ہیں عدالت کے ڈر سے واقعے کا سارا ملبہ میرے اوپر ڈال دیا گیا۔ چیف جسٹس نے […]

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، دفتر خارجہ

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، دفتر خارجہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کہتی ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والا بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان نےہمیشہ سلامتی کونسل کی اصلاحات کی حمایت کی ہے لیکن یہ […]

گورنر پنجاب چوہدری سرور اپنے عہدے سے مستعفی

گورنر پنجاب چوہدری سرور اپنے عہدے سے مستعفی

لاہور (یس ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاکستانی سیاست کے حوالے سے تحفظات تھے اور وہ موجودہ سسٹم سے خوش نہیں تھے۔ دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد […]