counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

پاکستان افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم

پاکستان افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم

اسلام آباد (یس ڈیسک) افغان پارلیمنٹیرینز کے 18 رکنی وفد نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پر امن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ دونوں ملک مضبوط سیاسی تعلقات اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم […]

پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: شہباز شریف

پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: شہباز شریف

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں چین کے پہلے قونصل جنرل یو بورن نے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی قونصلیٹ نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے […]

ٹارگٹ کلر اور اجرتی قاتل سمیت 50 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ٹارگٹ کلر اور اجرتی قاتل سمیت 50 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (یس ڈیسک) پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر اور اجرتی قاتل سمیت 50 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر عمران عرف چوکیدار کو گرفتار […]

پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے10 سال، 416 کارروائیوں میں 3459 ہلاکتیں

پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے10 سال، 416 کارروائیوں میں 3459 ہلاکتیں

اسلام آباد (یس ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کو10 سال پورے ہو گئے، سال 2014ء کے دوران 25 ڈرون حملوں میں 153 افراد ہلاک ہوئے جب کہ اب تک 416 ڈرون حملوں میں ساڑھے 3 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ ڈرون حملوں […]

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سخت سردی، لاہور میں سورج نے کرنیں بکھیر دیں

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سخت سردی، لاہور میں سورج نے کرنیں بکھیر دیں

لاہور (یس ڈیسک) محکمہ موسمیات نے دھند کا سلسلہ مزید کئی روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب کے میدانی اور شہری علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے تاہم آج سورج بھی کرنیں بکھیر رہا ہے جس کے باعث شہر کے اندر دھند کچھ کم ہے جبکہ شہر کے مضافات اور ایئر پورٹ […]

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری

کوئٹہ (یس ڈیسک) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، مزدور اور کسان کی 612 مخصوص نشستوں کیلئے 1471 امیدوار میدان میں ہیں، 769 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز صبح نو بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے […]

تھرپارکر میں مزید تین بچے غذائی قلت کا شکار، مجموعی تعداد 259 ہو گئی

تھرپارکر میں مزید تین بچے غذائی قلت کا شکار، مجموعی تعداد 259 ہو گئی

تھرپاکر (یس ڈیسک) تھرپارکر میں آج مزید تین بچے غذائی قلت کی بھینٹ چڑھ گئے، اکانوے روز میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو انسٹھ ہو گئی، متاثرین امدادی اشیاء، پانی، خوراک اور ادویات کو ترس رہے ہیں۔ ہر روز ایک نیا ماتم اور سسکیاں، صحرائے تھر میں بھوک، بیماری اور موت نے مکینوں کی زندگی […]

آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور (یس ڈیسک) آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلباء نے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ شہید بچوں کی قربانیوں کے طفیل پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔ طلباء نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آرمی پبلک اسکول میں پیش آنے والے دہشت […]

سندھ پولیس نے جدید بکتربند گاڑیاں اور موبائلیں حاصل کرلیں

سندھ پولیس نے جدید بکتربند گاڑیاں اور موبائلیں حاصل کرلیں

کراچی (یس ڈیسک) سندھ پولیس نے جدید بکتر بند گاڑیاں اور موبائلیں حاصل کرلی ہیں، جن سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں مدد ملے گی۔ یہ ہے سینٹرل پولیس آفس کراچی۔ جہاں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اور دیگر افسران جدید بکتربند گاڑیوں اور موبائلوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ […]

کارکن کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف رابط کمیٹی کا احتجاج

کارکن کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف رابط کمیٹی کا احتجاج

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیے گئے کارکن کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے کارکن کی ہلاکت کے خلاف متحدہ رابط کمیٹی نے کہا […]

فوجی عدالتوں پر اتفاق کرنے والے اب سیاسی تماشا کریں گے، طاہرالقادری

فوجی عدالتوں پر اتفاق کرنے والے اب سیاسی تماشا کریں گے، طاہرالقادری

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں پر اتفاق کرنے والے اب سیاسی تماشا کریں گے، حکومت جو بات خود کرنے کی جرأت نہیں رکھتی وہ اپنے اتحادیوں سے کہلواتی ہے، لاہور میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کونسل سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری […]

کراچی: کار پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق

کراچی: کار پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں فور کے چورنگی کے قریب کارپر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق […]

سکندر علی کے قاتل خود کو پولیس کے حوالے کر دیں، الطاف حسین

سکندر علی کے قاتل خود کو پولیس کے حوالے کر دیں، الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکن سید انظار علی عرف سید سکندر علی شہید کے قاتل خود کو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالہ کردیں ورنہ انہیں قدرت کے مکافات عمل کا سامنا کرناپڑے گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ جن عناصر نے […]

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات بے نتیجہ

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات بے نتیجہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر حکومت اور تحریک انصاف کی ایک اور بیٹھک ناکام، تین نکات پر ڈیڈلاک برقرار، دھاندلی کی تحقیقات کے لئے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہو گیا، 3 نکات پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا […]

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں: جاپان

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں: جاپان

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔ ہیروشی انوماتا کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے سارے ممالک کا مسئلہ ہے اور اس ضمن میں پاکستان کی کاوشیں اور قربانیاں سب سے […]

مڈ ٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، یہ مسائل کا حل نہیں،چوہدری شجاعت

مڈ ٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، یہ مسائل کا حل نہیں،چوہدری شجاعت

سرگودھا (یس ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت کہتےہیں کہ مڈ ٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، یہ مسائل کا حل نہیں، حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائے گی۔ وہ سرگودھا میں سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ […]

حکومت کو مختصر ترمیم کی تجویز دی ہے، اعتزاز احسن

حکومت کو مختصر ترمیم کی تجویز دی ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (یس ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو مختصر ترمیم کی تجویز دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آئینی ترامیم بل منظور کرنے کیلئے طلب کیا گیا۔ اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ کسی ترمیم کے بغیر 24دسمبر کے فیصلوں کے […]

فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، پرویز رشید

فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں صرف دہشت گردی کے کیسوں سے نمٹنے کے لیے قائم کی جائیں گی اور ان کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، […]

بچوں اور عبادت گاہوں پر حملے کرنیوالے مسلمان نہیں: الطاف حسین

بچوں اور عبادت گاہوں پر حملے کرنیوالے مسلمان نہیں: الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ امت مسلمہ پہلے ہی پارہ پارہ ہے کسی کے خلاف بھی فتویٰ نہیں دینا چاہیے۔ بچوں اور عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں۔ دہشت گردی کرنے والے طالبان کو کوئی دہشت گرد نہیں […]

آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار بنا دیا گیا

آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار بنا دیا گیا

نواب شاہ (یس ڈیسک) اس سلسلے میں زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ایک پر وقار تقریب منتعقد ہوئی جس میں زرداری قبیلے کے معززین اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے جنہوں نے آصف علی زرداری کی دستار بندی کی۔ اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ زرداری قبیلہ […]

عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے اقدامات جاری، دستاویزات تیار

عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے اقدامات جاری، دستاویزات تیار

کراچی (یس ڈیسک) مسقط سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وارکے اہم ترین ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ملزم کی دستاویز ات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے اور پولیس کی ٹیم دبئی بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ […]

سندھ حکومت کا کراچی میں 31 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی میں 31 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی (یس ڈیسک) سندھ حکومت نے 31 دسمبر کو شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے 31 […]