counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

ملک میں قتل عام جاری، اسٹیٹس کیخلاف لائحہ عمل دونگا، سراج الحق

ملک میں قتل عام جاری، اسٹیٹس کیخلاف لائحہ عمل دونگا، سراج الحق

پشاور (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، حکمران عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہو گئے ہیں، ملک میں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت نے […]

چین سے معاہدوں کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا، نواز شریف

چین سے معاہدوں کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا، نواز شریف

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کی مصیبت سے بچانے کے لیے چین جا رہا ہوں جہاں اہم منصوبوں پر معاہدے کیے جائیں گے جس کے ذریعے پاکستان کے 10 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار ملےگا۔ وزیراعظم نواز شریف تین روزہ ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم […]

این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی نہ ہو سکی، ن لیگ، پی ٹی آئی کارکنوں کی نعرے بازی

این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی نہ ہو سکی، ن لیگ، پی ٹی آئی کارکنوں کی نعرے بازی

لاہور (یس ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 122 کے ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ووٹ کی پرچیاں ایک ہی تھیلے میں موجود ہونے پر الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں گنتی کا عمل شروع نہ ہو سکا ۔قومی […]

رکن سندھ اسمبلی سید سردار علی شاہ کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری

رکن سندھ اسمبلی سید سردار علی شاہ کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (یس ڈیسک) الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی سید سردار علی شاہ کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار علی شاہ پی ایس 69 عمر کوٹ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ مخالف امیدوار کی جانب سے دھاندلی کے الزامات […]

تحریک انصاف کے اراکین استعفوں کی تصدیق کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

تحریک انصاف کے اراکین استعفوں کی تصدیق کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے 30 میں سے 27 اراکین استعفوں کی تصدیق کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ تحریک انصاف پنچاب کے صدر میاں محمودالرشید کی قیادت میں استعفوں کی تصدیق کے لئے پارٹی کے اراکین اسمبلی ایم پی اے ویٹنگ روم میں پہنچ گئے۔ جہاں آج سہہ پہر ساڑھے تین بجے تک […]

بنوں: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

بنوں: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

بنوں (یس ڈیسک) بنوں میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میریان میں اپنے گھر کے باہر کھڑ ے ہوئے دونوں اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے […]

تھرپارکر میں قحط سالی کے باعث مزید 2 بچے چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی

تھرپارکر میں قحط سالی کے باعث مزید 2 بچے چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی

تھرپارکر (یس ڈیسک) تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 38 روز کے دوران قحط کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 39 ہو گئی۔ تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے تحصیل اور مٹھی کے سول اسپتال میں قحط سالی کے شکار 2 بچے دوران […]

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہونگے

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیر اعظم ایشیاء پیسفک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف چینی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ متعدد معاہدوں […]

بھٹ شاہ: عزاداروں کی بس الٹ گئی، 4 جاں بحق، 25 زخمی

بھٹ شاہ: عزاداروں کی بس الٹ گئی، 4 جاں بحق، 25 زخمی

بھٹ شاہ (یس ڈیسک) ہالا کے قریب عزاداروں کی بس الٹ گئی، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ کے قریبی گاؤں وصی مراد شاہ سے قاضی احمد مجلس میں شرکت کے لیے جانے والے عزاداروں کی تیز رفتار بس ہالا قومی شاہراہ پر جانو […]

بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک، 4 لاپتہ

بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک، 4 لاپتہ

نئی دہلی (یس ڈیسک) بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک جب کہ 4 لاپتہ ہو گئے۔ ریاست آندھراپردیش کے شہر وشاکا پٹنم کے ساحل سے 55 کلو میٹر دور سمندر میں بھارتی بحریہ کا جہاز اے-72 ٹی آر وی پانی داخل ہونے کے باعث ڈوب گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار […]

عمران خان مذاکرات میں نہ رکاوٹ تھے اور نہ کبھی ہوں گے: شاہ محمود قریشی

عمران خان مذاکرات میں نہ رکاوٹ تھے اور نہ کبھی ہوں گے: شاہ محمود قریشی

لاہور (یس ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں شفاف انتخابات کی ریت ڈالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مذاکرات میں نہ رکاوٹ تھے اور نہ کبھی ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے پرویز رشید کے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا […]

سوئم امام حسین کا جلوس پر امن انداز میں ختم، سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے

سوئم امام حسین کا جلوس پر امن انداز میں ختم، سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے

کراچی (یس ڈیسک) گلستان جوہر میں سوئم امام حسین کا مرکزی جلوس راڈو اسٹاپ کے قریب واقع امام بارگاہ صاحب الزمان سے بر آمد ہوا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کی سیکورٹی پر پولیس کے ساڑھے سات سو اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی دو ٹیمیں تعینات تھیں۔ جلوس […]

مسئلہ کشمیر تمام انسانیت کا مسئلہ ہے: سیکریٹری جنرل او آئی سی

مسئلہ کشمیر تمام انسانیت کا مسئلہ ہے: سیکریٹری جنرل او آئی سی

ریاض (یس ڈیسک) سعودی عرب میں او آئی سی کے سیکٹریریٹ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل اور او آئی سی کے تعاون سے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے تصویری نمائش اور سییمنار کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی اور او آئی سی کے […]

تھرپارکر کی صورتحال، وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان کو شوکاز نوٹس

تھرپارکر کی صورتحال، وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان کو شوکاز نوٹس

کراچی (یس ڈیسک) بلاول ہائس کے ترجمان کے مطابق تھرپارکر کی صورتحال پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر منظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں شخصیات سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ واضع رہے کہ سندھ کے وزیر انٹی کرپشن منظور وسان […]

دھاندلی کی تحقیقات جسٹس (ر) کی سربراہی میں کرائی جائیں: عمران خان

دھاندلی کی تحقیقات جسٹس (ر) کی سربراہی میں کرائی جائیں: عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خود دھاندلی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنے والے شفاف انکوائری نہیں کرا سکتے۔ تحقیقات حکومت نہیں بلکہ سپریم کورٹ کرے انکوائری کرنے والے ایسے غیر جانبدار لوگ ہوں جن پر سب کو اعتماد ہو۔ عمران خان نے کہا کہ باریاں لینے […]

آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

کابل (یس ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر […]

پی ٹی آئی رکن نے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی درخواست سپیکر کو ارسال کر دی

پی ٹی آئی رکن نے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی درخواست سپیکر کو ارسال کر دی

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کی تحریری درخواست کر دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ این اے چھ نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے سپیکر سردار ایاز صادق سے اسلام […]

رائے ونڈ، تبلیغی اجتماع میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق

رائے ونڈ، تبلیغی اجتماع میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق

لاہور (یس ڈیسک) رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماع میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور چودہ افراد زخمی ہو گئے۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں رہائش گاہوں میں موجود ایک سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کی لپیٹ میں آکر چودہ افراد زخمی ہو گئے۔ 3 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی […]

آرمی چیف راحیل شریف افغانستان پہنچ گئے، صدر اشرف غنی سے ملاقات کرینگے

آرمی چیف راحیل شریف افغانستان پہنچ گئے، صدر اشرف غنی سے ملاقات کرینگے

کابل (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان پہنچ گئے، وہ افغان ہم منصب، صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف افغان آرمی چیف آف سٹاف کی دعوت پر کابل پہنچے ہیں۔ جنرل راحیل شریف، صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سمیت افغان وزیر دفاع، قومی […]

پاکستان کو ہندوستان اور کشمیری رہنماؤں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا: ارون جیٹلی

پاکستان کو ہندوستان اور کشمیری رہنماؤں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا: ارون جیٹلی

نئی دہلی (یس ڈیسک) انڈیا اکنامک کانفرنس سے خطاب کے دوران ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کے لیے ایک نئی سرخ لکیر کھینچ دی گئی ہے۔ بھارتی خارجہ سیکریٹری پاکستان کا دورہ کرنے ہی والے تھے لیکن محض چند گھنٹوں قبل ہی ہندوستان میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن میں حریت رہنما کو […]

حکومت سیاسی حریفوں کیخلاف کارروائیاں بند کرے: بلاول بھٹو

حکومت سیاسی حریفوں کیخلاف کارروائیاں بند کرے: بلاول بھٹو

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنے گھر سے احتساب کا عمل شروع کرے اور حکومت سیاسی حریفوں کیخلاف کارروائیاں بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کارروائیاں بند نہ کیں تو حقیقی لانگ مارچ شروع ہوگا۔ پیپلز پارٹی […]

عمران خان، سراج الحق سے ملنے میاں اسلم کے گھر پہنچ گئے

عمران خان، سراج الحق سے ملنے میاں اسلم کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے لیے میاں اسلم کے گھر پہنچ گئے۔ عمران خان، سراج الحق ملاقات نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کی رہائشگاہ پر ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت […]