counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

وینزویلا میں نکولاس مادورو نے دوبارہ صدارتی انتخاب جیت لیا

وینزویلا میں نکولاس مادورو نے دوبارہ صدارتی انتخاب جیت لیا

کاراکس:وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں فتح حاصل کرلی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نکولاس مادورو 67.7 فیصد ووٹ حاصل کرکے 6 سال کے لیے وینز ویلا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مادورو کے حریف ہنری فالکن نے 21.2 فیصد ووٹ لیے۔ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی شرح 46.1 فیصد رہی۔ نکولاس […]

‘روہنگیا مسلمان محفوظ زون خالی کریں، ورنہ مقدمے کیلئے تیار ہوجائیں‘

‘روہنگیا مسلمان محفوظ زون خالی کریں، ورنہ مقدمے کیلئے تیار ہوجائیں‘

میانمار سیکیورٹی فورسز نے بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان ساحلی پٹی (بفرزون) پر پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو فوراً جگہ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پناہ گزینوں نے بتایا کہ میانمار فوج نے دوبارہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات شروع کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ […]

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال، عید گاہ تک مارچ ہوگا

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال، عید گاہ تک مارچ ہوگا

مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی جائے گی اور عید گاہ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا دیں، مقبوضہ وادی میں ہڑتال اور مارچ کی کال حریت رہنماؤں نے مشترکہ […]

ایران جوہری معاہدہ ،امریکا نئی حکمت عملی کا اعلان آج کرےگا

ایران جوہری معاہدہ ،امریکا نئی حکمت عملی کا اعلان آج کرےگا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیوایران کے ساتھ ختم کئے گئے جوہری معاہدے پرآج نئی امریکی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی امریکی حکمت عملی کا مقصد اپنے یورپی اتحادیوں کو ساتھ ملاکر ایران پر نئی اورمزید سخت پابندیاں عائد کرنا ہے۔ ایران پرمزید پابندیوں کا امریکی […]

ٹیکساس: ساتھی طلبہ کو قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

ٹیکساس: ساتھی طلبہ کو قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں فائرنگ سے دس افراد کو موت کی نیند سلا دینے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کو دیے بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے دیگر طلبہ کو اس لیے چھوڑ دیا تا کہ وہ دوسروں کو واقعے کی کہانی سنا دیں۔ ٹیکساس […]

بھارت: گائے ذبح کرنے کا الزام، ایک اور مسلمان تشدد سے جاں بحق

بھارت: گائے ذبح کرنے کا الزام، ایک اور مسلمان تشدد سے جاں بحق

بہوپال: بھارت کی ریاست مدیحہ پردیش کے ضلع ساتنا میں مبینہ طور پر گائے ذبح کرنے کے الزام میں ہجوم نے ایک مسلمان شخص پر تشدد کرکے اسے جاں بحق کردیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم نے گائے ذبح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 45 سالہ ریاض کو لاٹھی اور پتھر سے […]

امریکی وزیر خارجہ کل ایران سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے

امریکی وزیر خارجہ کل ایران سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے

واشنگٹن: امریکا ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد اپنی نئی پالیسی کا اعلان پیر کے روز کرے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد اپنی نئی پالیسی مرتب کرلی ہے۔ امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو 21 مئی کو نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ امریکی صدر […]

پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

برمنگھم: برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کی شادی پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ برطانوی شہزادے ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی گزشتہ روزلندن کے سینٹ جارجز چیپلز چرچ میں انجام پائی جس میں  شاہی خاندان اور […]

پاکستان کے لیے جاسوسی پر بھارتی سفارت کار کو تین سال قید

پاکستان کے لیے جاسوسی پر بھارتی سفارت کار کو تین سال قید

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے سابق سفارت کار مادھوری گپتا کو اہم قومی معلومات پاکستان کے خفیہ ادارے کو فراہم کرنے پر تین سال قید کی سزا سنادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی عدالت نے پاکستان میں تعینات سابق بھارتی سفارت کار مادھوری گپتا کو اہم معلومات پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے دو اہلکاروں کو […]

ورجینیا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی ، کوئی نقصان نہیں ہوا

ورجینیا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی ، کوئی نقصان نہیں ہوا

ورجینیا : امریکا کی ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، ریلوے کمپنی کے مطابق مال گاڑی کی ایک سو سڑسٹھ بوگیوں میں سے اکتیس بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین پر کوئی خطرناک مادہ نہیں تھا اس لئے کوئی نقصان نہیں […]

پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

برمنگھم: برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کی شادی پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی گزشتہ روز لندن کے سینٹ جارجز چیپلز چرچ میں انجام پائی جس […]

سعودی عرب میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی خواتین کارکنان قید

سعودی عرب میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی خواتین کارکنان قید

سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں نے مبینہ طور پر بیرونی عناصر کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں 7 خواتین کو قید کرلیا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جن خواتین کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے وہ خواتین کے مسائل کے حوالے سے بہت سرگرم تھیں۔ سعودی عرب میں خواتین پر […]

چیچینا میں چرچ پر حملے میں 7 افراد ہلاک

چیچینا میں چرچ پر حملے میں 7 افراد ہلاک

ماسکو: چیچینا کے ایک آرتھو ڈوکس چرچ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں حملہ آوروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چیچینا کے دارالحکومت گروزنی میں واقع ایک چرچ  پر 4 اسلحہ بردار افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک خدمت گار اور سیکیورٹی پر مامور دو پولیس […]

مقتدی الصدر نے سب سے زیادہ 54 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی

مقتدی الصدر نے سب سے زیادہ 54 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی

عراق : عراق میں اگلی حکومت کس کی ہوگی فیصلے کا اختیار ملائشیا گروپ کے ہاتھ آ گیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری نتائج کے مطابق مہدی آرمی نامی ملائشیا کے سابق سربراہ مقتدی الصدر نے سب سے 54 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ البدر فورس کے سربراہ ہادی العامری کا گروپ 47 سیٹوں کے […]

امریکی اسکولوں میں کب کب فائرنگ کے واقعات پیش آئے؟

امریکی اسکولوں میں کب کب فائرنگ کے واقعات پیش آئے؟

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ کوئی نیا نہیں، ماضی میں بھی امریکی اسکول طلباء کے خون سے رنگے جاچکے ہیں۔ رواں سال 15فروری کوریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں سابق طالبعلم نے فائرنگ کرکے17طالب علموں کو موت کےگھاٹ اتارا تھا۔ اکتوبر2015 میں اوریگن کےکمیونٹی کالج میں 9 طلبہ اور ایک استاد […]

بھارت کی آبی جارحیت، کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کر دیا

بھارت کی آبی جارحیت، کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کر دیا

بھارت : مودی نے جارحانہ عزائم جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے احتجاج کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ پاکستان کشن گنگا ڈیم کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتا رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کی پاور پلانٹ کے افتتاح کے لئے مقبوضہ وادی آمد پر […]

ٹیکساس:جاں بحق طالبہ سبیکاکی میت پاکستانی قونصل خانےکےسپرد آج ہوسٹن میں نماز جنازہ اداکی جائےگی

ٹیکساس:جاں بحق طالبہ سبیکاکی میت پاکستانی قونصل خانےکےسپرد آج ہوسٹن میں نماز جنازہ اداکی جائےگی

ٹیکساس: ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نےبتایاکہ پاکستانی طالبہ کی میت قونصل خانہ نےوصول کر لی ہے ، سبیکا کی نماز جنازہ آج ہوسٹن میں ادا کی جائے گی جبکہ ضروری کارروائی کےبعدمیت پیرکےروزپاکستان روانہ کردی جائےگی۔انہوں نےکہاکہ اس حوالے سےانتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے،امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں […]

چیچنیا: چرچ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

چیچنیا: چرچ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

ماسکو: چیچینا کے ایک آرتھوڈوکس چرچ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک شہری، 2 پولیس اہلکار اور 4 حملہ آور شامل ہیں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق حملے میں چرچ کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس […]

طالبان نےامریکہ،افغانستان کی رمضان میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی

طالبان نےامریکہ،افغانستان کی رمضان میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی

طالبان : افغان طالبان نے افغان صدر اشرف غنی  اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن کی رمضان میں جنگ روکنےکی اپیل مستردکردی،،  طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےاس  حوالے سے کہا اسلام کے بڑے غزوات رمضان میں ہوئے تھے جن میں جنگ بدر اور فتح مکہ شامل ہیں۔ترجمان کاکہناتھاکہ رمضان میں ہر عبادت کا ثواب زیادہ […]

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر سے بڑی تعداد میں نقدی اور زیورات برآمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر سے بڑی تعداد میں نقدی اور زیورات برآمد

ملائیشیا : اربوں ڈالر کی کرپشن کے الزام کا سامنا کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اربوں ڈالر کی کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن کورٹ […]

ایران جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد امریکا اپنی نئی پالیسی کا اعلان کل کرے گا

ایران جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد امریکا اپنی نئی پالیسی کا اعلان کل کرے گا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری ڈیل سے دست برداری کے بعد امریکا اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کل کرے گا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کیا ہے جس کے بعد انہیں عالمی طاقتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا […]

جرمنی: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

جرمنی: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

برلن: جرمنی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ  جرمنی کے شہر ساربروکن میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں […]