counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

بھارت میں20کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ

بھارت میں20کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت میں حکمران جماعت کی نگرانی میں مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے،یہ بھارت امریکی مسلم کونسل کے زیراہتمام نسل کشی اور بھارتی مسلمانوں کے10مراحل کے موضوع پرآن لائن مباحثے میں سامنے آئی۔مباحثے میں اتفاق کیا گیا کہ بھارتی حکومت کی نگرانی میں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے۔اس موقع […]

امریکی صدارتی انتخابات،آخری ریاست کا نتیجہ بھی آگیا، جوبائیڈن اور ٹرمپ میں سے کس نے کامیابی حاصل کی؟

امریکی صدارتی انتخابات،آخری ریاست کا نتیجہ بھی آگیا، جوبائیڈن اور ٹرمپ میں سے کس نے کامیابی حاصل کی؟

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی صدارتی انتخابات 2020 کے تمام نتائج مکمل ہوگئے، جس کے مطابق ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹک پارٹی نے 25 برس بعد کامیابی حاصل کی ہے۔ صدارتی انتخابات کے آخری نتیجے کے مطابق ریاست جارجیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کامیاب قرار پائے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ […]

چین نے معاشی برتری ثابت کردی، دنیا کا سب بڑا معاشی بلاک چین کی قیادت میں قائم

چین نے معاشی برتری ثابت کردی، دنیا کا سب بڑا معاشی بلاک چین کی قیادت میں قائم

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چین نے اپنی معاشی برتری دنیا پر ثابت کرتے ہوئے دنیا کے تمام تجارتی بلاکس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی قیادت میں بحر الکاہل کے پندرہ ایشیائی ممالک نے دنیا کے سب سے بڑے ‘آزادانہ تجارتی معاہدے‘ پر دستخط کر دیے ہیں۔ دستخط کی […]

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ترکی کے دورے پر موجود، افغان امن عمل پرتبادلہ خیال

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ترکی کے دورے پر موجود، افغان امن عمل پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی نمائںدہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں ترکی کے موثر کردار پربات چیت کیلئے ترکی کا تین روزہ دورہ کیا۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق امریکی نمائںدہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد 11 سے 13 نومبر کے دوران […]

نیوزی لینڈ میں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ رواداری کی مثال قائم، پولیس فورس کی پہلی باحجاب خاتون افسر

نیوزی لینڈ میں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ رواداری کی مثال قائم، پولیس فورس کی پہلی باحجاب خاتون افسر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)یورپ میں جہاں حجاب اوراسلام کیخلاف انتہا پسندی عروج پر ہے وہیں نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے ساتھ تحمل اور رواداری کی ایک اور مثال قائم کی گئی ہے۔ پہلی مسلمان خاتون زینا علی نیوزی لینڈ کی پہلی باحجاب پولیس آفیسر بن گئی ہیں۔ رواں ہفتے وہ نہ صرف بطور پولیس افسر […]

، آسٹریلوی فوج افغانستان میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث رہی، وزیراعظم کا اصلاحات کا اعلان

، آسٹریلوی فوج افغانستان میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث رہی، وزیراعظم کا اصلاحات کا اعلان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) آسٹریلوی فوج پر افغانستان میں سنگین جنگی جرائم کے الزامات سامنے آنے کے بعد آسٹرلوی وزیراعظم نے فوجی نظام میں سنگین خامیوں کا اقرار کرتے ہوئے فوج میں اصلاحات کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریلوی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات […]

سعودی عرب ، جدہ میں قبرستان حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، محمد بن سلمان کا آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم،

سعودی عرب ، جدہ میں قبرستان حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، محمد بن سلمان کا آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی مملکت کی سلامتی او ر استحکام کے لیے خطرہ پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ یہ بات سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق […]

چین نے بالآخر جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دے دی

چین نے بالآخر جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دے دی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)چین نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کوکامیابی کے تقریباً ایک ہفتے بعد مبارکباد دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے معمول کی پریس بریفنگ کے دروان کہا کہ ’ہم امریکی عوام کے انتخاب کا […]

کورونا وائرس بحران کے باعث ترقی پذیر ممالک کوقرض ادائیگی کی مہلت میں توسیع دی جائے ، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا وزارتی اجلاس سے خطاب

کورونا وائرس بحران کے باعث ترقی پذیر ممالک کوقرض ادائیگی کی مہلت میں توسیع دی جائے ، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا وزارتی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بڑی عالمی معاشی طاقتیں ترقی پذیر ممالک کو وبائی مرض سے پیداہونے والی معاشی تباہی سے نکلنے تک قرض ادائیگی کی مہلت دیں، یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گروپ آف 77 اور چین کے سالانہ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی مندوب […]

امریکی انتخابات میں 57مسلم امیدوار منتخب

امریکی انتخابات میں 57مسلم امیدوار منتخب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی انتخابات میں دنیا کے دوسرے خطوں کے برعکس مسلم مخالف جذبات کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کی واضح مثال امریکہ کے جنرل الیکشن میں حصہ لینے والے مسلمان امریکی امیدواروں میں نصف سے زائد کی شاندار کامیابی ہے۔جو امریکی انتخابات کے بعد سامنے آنے والی نمایاں […]

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بائیڈن اور کملا ہیرس کو فتح پر مبارکباد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بائیڈن اور کملا ہیرس کو فتح پر مبارکباد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کیلئے عالمی شخصیات اور ملکوں کی طرف سے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوترش نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر جو […]

دنیا میں امن اور باہمی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں‘گلوبل ویلج ہمارے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہیں. چینی صدر

دنیا میں امن اور باہمی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں‘گلوبل ویلج ہمارے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہیں. چینی صدر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کی طرف سے کورونا وبا سمیت مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کے تحت شنگھائی تعاون […]

ہم کورونا سے تھک سکتے ہیں لیکن کورونا ہم سے نہیں

ہم کورونا سے تھک سکتے ہیں لیکن کورونا ہم سے نہیں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ہم کورونا سے تھک سکتے ہیں لیکن کورونا ہم سے نہیں۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس نے کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد خبر دار کرتے ہوئے کہی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف کورونا سے لڑ کر […]

جمائما خان نے فلم بنانے کا اعلان کردیا، فلم کیلئے انھیں پاکستانی کی تلاش ہے

جمائما خان نے فلم بنانے کا اعلان کردیا، فلم کیلئے انھیں پاکستانی کی تلاش ہے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)برطانیہ کے معروف سیاسی و کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے فلمسازی کے میدان میں بھی صلاحیتیں آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمائما گولڈ سمتھ اپنی پہلی رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے کرنے جا رہی ہیں۔ جمائما نے […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع کو فارغ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع کو فارغ کردیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کو ان کے منصب سے فارغ کردیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ قدم امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے حریف جوبائیڈن سے شکست کھانے کے بعد اٹھایا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ […]

ترکی: طیب اردوان کے داماد و وزیر خزانہ بیرات البائریک مستعفی

ترکی: طیب اردوان کے داماد و وزیر خزانہ بیرات البائریک مستعفی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ترک صدر طیب اردوان کے داماد و وزیر خزانہ بیرات البائریک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ترک وزیر خزانہ کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب دو روز قبل ہی مرکزی بینک کے سربراہ کو برطرف کرکے ان کی جگہ سابق وزیر خزانہ نیسی ایغبال کو […]

افغان امن عمل، افغان حکومت اور طالبان دونوں نے جوبائیڈن سے امیدیں وابسہ کرلیں

افغان امن عمل، افغان حکومت اور طالبان دونوں نے جوبائیڈن سے امیدیں وابسہ کرلیں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ کے ‘نومنتخب صدر’ جو بائیڈن کی افغان پالیسی کے بارے میں افغان حکومت اور طالبان دونوں پرامید ہیں۔ طالبان ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کو طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو برقرار رکھیں گے۔ غیر ملی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان […]

بھارت نے سکھ یاتریوں کو کرتارپور آنے سے روک دیا، تقریبا ت کا آغاز مگر راہداری بند

بھارت نے سکھ یاتریوں کو کرتارپور آنے سے روک دیا، تقریبا ت کا آغاز مگر راہداری بند

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن اور گوردواراہ کرتارپورہ صاحب کو ایک سالہ مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے ابھی تک کرتارپور راہداری کو نہیں کھولا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کورونا کے باعث 16 مارچ کو […]

حکومتی ہتھکنڈوں نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا،محبوبہ مفتی

حکومتی ہتھکنڈوں نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا،محبوبہ مفتی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ سرحدی راستے بننے چاہئیں۔ آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد بی جے پی کی منشا ہے کہ جموں و کشمیر کی زمین اور نوکریاں چھین لے۔ آئین کا آرٹیکل 370 ڈوگرا کلچر کو بچانے کے لیے تھا۔ جھنڈا ہمیں آئین نے دیا تھا […]

کیا کویت میں پاکستانیوں کی نوکریاں متاثر ہونے کا امکان ہے؟

کیا کویت میں پاکستانیوں کی نوکریاں متاثر ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا بحران کے بعد کویت میں حال ہی میں ’کویتائزیشن‘ یعنی ’سب سے پہلے کویت‘ کی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق کویتی شہریوں کو ملازمتوں پر رکھا جائیگا۔ اس فیصلے سے کویت میں موجود پاکستانی پروفیشنلز اور مزدوروں کی نوکریاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستانی حکومت […]

جوبائیڈن کا انتخاب، افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا تیز نہیں رہیگا، افغان شہری

جوبائیڈن کا انتخاب، افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا تیز نہیں رہیگا، افغان شہری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغان صدر اشرف غنی نے امریکی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے افغان امن کیلئے مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اشرف غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘افغانستان کثیر الجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کو جاری رکھنے کا منتظر ہے’۔ انہوں نے […]

اسرائیلی سیاحوں کو لے کر پہلی پرواز دبئی پہنچ گئی

اسرائیلی سیاحوں کو لے کر پہلی پرواز دبئی پہنچ گئی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد اسرائیلی سیاحوں کی پہلی پروازدبئی پہنچ گئی۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق امارتی ائرلائن کی پہلی پرواز تل ابیب سے اسرائیلی سیاحوں کو لے کر اتوار کو دبئی پہنچی ہے۔ ائرلائن کی فلائٹ 8194 نے تقریبا تین گھنٹے […]

1 6 7 8 9 10 384