counter easy hit

لاہور

محفوظ مستقبل کیلئےدہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے ،شہبازشریف

محفوظ مستقبل کیلئےدہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے ،شہبازشریف

لاہور……پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے،دہشت گردوں کا ناپاک وجود ختم کر کے ہی پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب لاہورمیں منتخب نمائندوں کے وفد سےگفتگو کر رہے تھے،انہوں نےکہاکہ ملک کی بقاء ،استحکام،ترقی،خوشحالی اور آئندہ نسلوں کے […]

تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں،شہباز شریف

تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں،شہباز شریف

لاہور…….پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کےبچوں کوزیورِتعلیم سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہےجبکہ پنجاب حکومت تعلیمی شعبےمیں انقلابی اصلاحات کےجامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نےان خیالات کا اظہار معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے سے گفتگو کرتےہوئےکہی۔ان کاکہناتھاکہ دانش اسکولوں میں انتہائی […]

لاہورسے شیخوپورہ انٹرچینج تک شدید دھند، حدنگاہ صفررہ گئی

لاہورسے شیخوپورہ انٹرچینج تک شدید دھند، حدنگاہ صفررہ گئی

لاہور……لاہورکےمختلف علاقوں میں شدیددھند ہونے کی وجہ سے لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج پر حد نگاہ صفر رہ گئی ہے،موٹر وے پولیس نے انٹر چینج ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے پر موٹر وے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔موٹروے ذرائع کے […]

لاہور ایئرپورٹ پر ملائیشیا سے آنے والے تابوت تبدیل

لاہور ایئرپورٹ پر ملائیشیا سے آنے والے تابوت تبدیل

لاہور……لاہور ایئرپورٹ پرملائشیا سے آنے والی لاشوں کے تابوت تبدیل ہوگئے۔خانیوال کے رہائشی عمیر کی لاش پشاور اور پشاور کے رہائشی لائق خان کی لاش خانیوال پہنچادی گئی۔خانیوال کے علاقے عبدالحکیم کا رہائشی 22 سالہ عمیر فاروق ملائیشیا کی ٹریفک پولیس میں ملازم تھا جو تین روز قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا […]

لاہور زیادتی کیس، وزیراعلیٰ کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور زیادتی کیس، وزیراعلیٰ کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور ……وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار نوعمر لڑکی کے دوبارہ طبی معائنے کیلئے 4رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔ملتان روڈ رانا ٹاؤن کی رہائشی 14 سالہ لڑکی کو اپرمال پر واقع ہوٹل میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ،مقامی عدالت نے مرکزی […]

لاہور سے سری لنکا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ،2ملزمان گرفتار

لاہور سے سری لنکا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ،2ملزمان گرفتار

لاہور …….لاہور ائیرپورٹ سے سری لنکا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے2 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ۔اے این ایف ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان حنیف اور جاوید غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے کولمبو جارہے تھے، شک ہونے پر جب ان کی چیکنگ کی گئی تو ملزم حنیف سے ہیروئن کے 55 […]

لاہور : خاتون سمیت 4 افراد کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا

لاہور : خاتون سمیت 4 افراد کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا

لاہور……پولیس کے مطابق کاہنہ کے محلہ میواتی میں نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر مبارک کے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر مبارک، اس کی بیوی شریفاں، دو بیٹے نعمان اور نوشاد زخمی ہو گئے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال […]

لاہور: ایف آئی اے سائبرکرائم نے 2016 کاپہلا مقدمہ درج کرلیا

لاہور: ایف آئی اے سائبرکرائم نے 2016 کاپہلا مقدمہ درج کرلیا

لاہور……ایف آئی اے سائبرکرائم نےسال 2016 کاپہلا مقدمہ درج کرلیا، سائبر کرائم ونگ نےفیس بک ہیکرمحمد نعیم کو لاہور سے گرفتارکیا تھا۔اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایف آئی اےآصف اقبال کا کہنا ہے کہ ہیکرمحمد نعیم فیس بک پرلوگوں کی تصاویراٹھا کرانھیں بلیک میل کرتا تھا۔ سائبر کرائم ونگ نےفیس بک ہیکرکو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی […]

کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے، شہباز شریف

کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے، شہباز شریف

لاہور…..وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،شہباز […]

بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون دبئی پہنچ گئی،پی آئی اے کو جرمانہ

بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون دبئی پہنچ گئی،پی آئی اے کو جرمانہ

لاہور……..بیٹے کے برطانوی پاسپورٹ پر خاتون کی دبئی روانگی کا کیس۔ پی آئی اے افسران کو 5000 درہم جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنا پڑا۔ غفلت کے مرتکب امیگریشن اہلکاروں کو بھی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ فنگر پرنٹس، سکینرز اور کمپیوٹرز سب بیکار۔ پی آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے مردانہ پاسپورٹ پر […]

وزیراعظم نواز شریف کی رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم خوش آئند ہے، راؤ خورشیدعلی

وزیراعظم نواز شریف کی رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم خوش آئند ہے، راؤ خورشیدعلی

لاہور(پ ر ) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین و کیمیکل ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو راؤ خورشید علی نے نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے اجراء کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت تاجروں اور حکومت کے درمیان اعتماد سازی […]

تمام نائب صدور اور گروپ ممبران کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد ,خواجہ خاور رشید

تمام نائب صدور اور گروپ ممبران کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد ,خواجہ خاور رشید

لاہور(پ ر)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب وایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے 2016ء میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی بھر پورکامیابی کے نتیجے […]

لاہور ،غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل

لاہور ،غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل

لاہور……لاہور ہائی کورٹ نےغیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل افسوس ناک ہے ، اس جرم میں ضمانت کے لیے صرف صلح کافی نہیں ۔فیصل آباد کے غلام یاسین نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی […]

لاہور اجتماعی زیادتی کیس:طالبہ اور مرکزی ملزم کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

لاہور اجتماعی زیادتی کیس:طالبہ اور مرکزی ملزم کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

لاہور …..اجتماعی زیادتی کا نشانہ والی لاہور کی طالبہ اور مرکزی ملزم کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا،عدالت نے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت آئندہ روز کیلئے ملتوی کردی ۔آج سماعت کے دوران طالبہ اور مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئےکینٹ کچہری میں پیش ہوئے […]

لیسکوبورڈ آف ڈائریکٹرز اور عملے نے کرپشن کی روک تھام کا حلف لیا

لیسکوبورڈ آف ڈائریکٹرز اور عملے نے کرپشن کی روک تھام کا حلف لیا

لاہور ……لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور نئے بھرتی ہونے والے عملے نے بجلی کی تقسیم کے اس ادارے سے کرپشن کے خاتمے کا حلف اٹھایا ہے۔اس تقریب کے دوران لیسکو کے عملے نے غلط کاریوں کے حوالے سے چشم کشا انکشافت کیے ۔یہ تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی، اس موقع پر دیگر کے علاوہ […]

آئندہ 3 سال میں بجٹ خسارہ نصف سے نیچے لے آئینگے،وزیر خزانہ

آئندہ 3 سال میں بجٹ خسارہ نصف سے نیچے لے آئینگے،وزیر خزانہ

لاہور……وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سال میں بجٹ خسارہ نصف سے نیچے لے آئیں گے ،معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کرنا ہے۔لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دوسرے دور […]

رینجرز کے معاملے پر کراچی والے جو کہیں، مان لیں، گورنر پنجاب

رینجرز کے معاملے پر کراچی والے جو کہیں، مان لیں، گورنر پنجاب

لاہور….گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات پر کراچی والوں سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں وہ جیسا کہیں ویسا ہی ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کنگ ایڈروڈ میڈیکل کالج میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔رفیق رجوانہ نے مزید کہا ہے کہ کوئی بے گناہ پکڑا […]

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئےاربوں روپےمختص کئےگئے ،شہباز شریف

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئےاربوں روپےمختص کئےگئے ،شہباز شریف

لاہور…….پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلئےاربوں روپےمختص کئےگئے ہیں۔عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،میٹرو ٹرین منصوبہ چینی حکومت کاپاکستانی عوام کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،محمد […]

ساہیوال:قتل کے 2مجرموں کو پھانسی، وہاڑی میں پھانسی روک دی گئی

ساہیوال:قتل کے 2مجرموں کو پھانسی، وہاڑی میں پھانسی روک دی گئی

ساہیوال………ساہیوال میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، جبکہ وہاڑی میں راضی نامہ کے بعد مجرم کی پھانسی روک دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل ساہیوال میں قید 2مجرموں کو صبح سویرے پھانسی دی گئی۔ مجرم ظہور احمدنے2002ء میں پرانی دشمنی پر محمد امین کو قتل کیا تھا۔ دوسرے مجرم مخدوم نے […]

لاہور ایئر پورٹ رن وے کی تصاویر اتارنے پر 3 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور ایئر پورٹ رن وے کی تصاویر اتارنے پر 3 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور……..لاہور ایئر پورٹ پر رن وے کی تصاویر اتارنے والے 3 مشتبہ افراد کو اے ایس ایف نے حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔اے ایس ایف حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے تین مشتبہ افراد میں معاذ، احمد خان اور 15 سال کا ارسلان شامل ہیں۔اے ایس ایف حکام کے مطابق حراست […]

عمران خان نے بھی ضرب عضب کی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم کو دیدیا

عمران خان نے بھی ضرب عضب کی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم کو دیدیا

تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان کہتے ہیں شریف برادران پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے۔ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے جو قبول نہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر کپتان وزیراعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ لاہور: (یس اُردو) […]

انتہاء پسندوں سے خطرہ ہوا تو پاکستان آ جاؤں گا: اوم پوری

انتہاء پسندوں سے خطرہ ہوا تو پاکستان آ جاؤں گا: اوم پوری

بھارت کے معروف اداکار اوم پوری ہندو انتہاء پسندوں کیخلاف برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ شدت پسندوں سے خطرہ ہوا تو پاکستان آ جاؤں گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساری دنیا میں لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں، بھارت میں بھی اجازت ہونی چاہیے۔ لاہور: (یس اُردو) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارت […]