counter easy hit

مقامی خبریں

وزیراعظم کے بیان پر دکھ ہوا، مقدمات کا التوا حکومت کی ناکامی ہے، سیریم کورٹ

وزیراعظم کے بیان پر دکھ ہوا، مقدمات کا التوا حکومت کی ناکامی ہے، سیریم کورٹ

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنی استعداد سے بڑھ کر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ عدلیہ کے حوالے سے وزیر اعظم کا بیان پڑھ کردکھ ہوا جب کہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ مقدمات کے زیر التواہونے کی کوتاہی عدالتی نہیں […]

گستاخانہ خاکے، مذہبی جماعتیں آج ملک گیر احتجاج کرینگی

گستاخانہ خاکے، مذہبی جماعتیں آج ملک گیر احتجاج کرینگی

کراچی (یس ڈیسک) دینی جماعتوں نے فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف آج جمعہ کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی مغرب میں مسلمانوں کیخلاف جاری انتہا پسندی کیخلاف آج اور اتوار کو کراچی میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ فرانسی میگزین میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف جہاں ملک کے […]

پشاور : باچا خان ایئر پورٹ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن جاری

پشاور : باچا خان ایئر پورٹ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن جاری

پشاور (یس ڈیسک) پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ کے اطراف میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ اور ملحقہ حساس مقامات کو دھمکیاں ملنے کے بعد کیا […]

حالت جنگ میں ہیں، فوجی عدالتیں عوام کی مرضی سے قائم ہوئیں، آرمی چیف

حالت جنگ میں ہیں، فوجی عدالتیں عوام کی مرضی سے قائم ہوئیں، آرمی چیف

لندن (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور فوجی عدالتیں عوام کی مرضی سے قائم ہوئی ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ برطانیہ کے موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے […]

گستاخانہ خاکے شائع کر کے دنیا کو جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: الطاف حسین

گستاخانہ خاکے شائع کر کے دنیا کو جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: الطاف حسین

لندن (یس ڈیسک) لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے ذریعے دنیا کو جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ اگر یہ گستاخیاں جاری رہیں اور قوموں کے جذبات قابو سے باہر ہوگئے […]

رپورٹ کے حقائق اور عمران خان کے بیانات میں تضاد ہے: پرویز رشید

رپورٹ کے حقائق اور عمران خان کے بیانات میں تضاد ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ تحقیقات چاہتے ہیں جس میں ان کی مرضی کا نتیجہ آئے۔ عمران خان حتمی فیصلے پر اثر انداز ہونے کیلئے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ دوبارہ گنتی […]

جماعت اسلامی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف کل یوم احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف کل یوم احتجاج کا اعلان

پشاور (یس ڈیسک) جماعت اسلامی کےمرکزی امیر سراج الحق نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج کااعلان کیاہےاورکہاہےکہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں صوبائی مجلس شوریٰ سے خطاب میں کہا […]

دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہو گا: شجاع خانزادہ

دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہو گا: شجاع خانزادہ

لاہور (یس ڈیسک) ایوان وزیر اعلی لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ کوئی اچھے یا برے طالبان نہیں سب کے خلاف ایکشن ہو گا۔ دہشت گرد عوامی مقامات پر فائرنگ اور بچوں کے اسکولوں پر حملہ کر سکتے ہیں اور آنے والے دنوں میں […]

الیکشن ٹھیک ہوئے یا نہیں، جوڈیشل کمشن کو فیصلہ کرنے دیں: عمران خان

الیکشن ٹھیک ہوئے یا نہیں، جوڈیشل کمشن کو فیصلہ کرنے دیں: عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میری وزیراعظم نواز شریف نے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے۔ دہشتگردی کیخلاف حکومت کو مکمل سپورٹ دی۔ قوم اکھٹی ہے حکومت کو اسے تقسیم […]

جنوبی اور شمالی وزیرستان ڈرون حملے، غیر ملکیوں سمیت 12 افراد ہلاک

جنوبی اور شمالی وزیرستان ڈرون حملے، غیر ملکیوں سمیت 12 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان (یس ڈیسک) سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے اچہ درہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جاسوس طیارے نے مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے پہلے رات گئے تحصیل شوال کے علاقے وچہ دھارا میں بھی […]

دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں: عاصم سلیم باجوہ

دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں: عاصم سلیم باجوہ

لندن (یس ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے لندن میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیرستان آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے […]

مذہبی جذبات کو مجروح نہ کیا جائے، وزیراعظم کی گستاخانہ خاکوں کی مذمت

مذہبی جذبات کو مجروح نہ کیا جائے، وزیراعظم کی گستاخانہ خاکوں کی مذمت

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری اشتعال انگیز مواد اشاعت کی حوصلہ شکنی کرے، آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی جذبات کو مجروح نہ کیا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے فرانسیسی جریدے میں […]

آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے، سعد رفیق

آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے، سعد رفیق

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکے ناقابل تلافی جرم ہیں اور یہ اظہار آزادی کی آڑ میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم سازش ہے۔ فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف اراکین قومی اسمبلی اور وفاقی […]

متحدہ وفد کا آرمی پبلک سکول کا دورہ، شہدا کو نشان حیدر، ستارہ جرات دینے کا مطالبہ

متحدہ وفد کا آرمی پبلک سکول کا دورہ، شہدا کو نشان حیدر، ستارہ جرات دینے کا مطالبہ

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے وفد نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہداء کو نشان حیدر یا ستارہ جرات دیا جائے جبکہ 30 سال سے دہشت گردی کے شکار پشاور کو ہلال استقلال دیا جائے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے آرمی پبلک سکول […]

وزیر اعظم کے بیان پر دکھ ہوا، جسٹس آصف، کوتاہی عدالتی نہیں حکومتی ہے، جسٹس جواد

وزیر اعظم کے بیان پر دکھ ہوا، جسٹس آصف، کوتاہی عدالتی نہیں حکومتی ہے، جسٹس جواد

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم کا بیان پڑھ کر دکھ ہوا۔ عدلیہ اپنی استعداد سے بڑھ کر کارکردگی دکھا رہی ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ مقدمات کے زیر التواء ہونے کی کوتاہی عدالتی نہیں حکومتی ہے۔ جسٹس […]

قومی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

قومی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی نے فرانس کے ہفت روزہ میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شائع کئے گئے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر […]

تھر میں وبائی امراض بھی پھیل گئے، مزید 3 بچے جاں بحق

تھر میں وبائی امراض بھی پھیل گئے، مزید 3 بچے جاں بحق

مٹھی (یس ڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ ابھی تھما نہیں تھا کہ ایک اور آفت نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہ آفت مختلف وبائی امراض کی شکل میں نمودار ہوئی ہے۔ دوسری جانب متاثرین میں امدادی گندم کی تقسیم کا کام بھی انتہائی سست […]

جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ پہلے ہی سنا دیا، ایاز صادق

جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ پہلے ہی سنا دیا، ایاز صادق

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق این اے 122 کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے لیکن جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا مقدمہ ابھی عدالت […]

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں نامزد ملا فضل اللہ سمیت 8 ملزمان اشتہاری قرار

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں نامزد ملا فضل اللہ سمیت 8 ملزمان اشتہاری قرار

کراچی (یس ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کے مفرور ملزم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ سمیت دیگر 8 ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت […]

دہشتگردی کیخلاف سیاسی، عسکری اور دینی قیادت ایک صفحے پر ہے: شہباز شریف

دہشتگردی کیخلاف سیاسی، عسکری اور دینی قیادت ایک صفحے پر ہے: شہباز شریف

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی، عسکری اور دینی قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اس نازک اور اہم موڑ پر ہم سب پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ پاکستان کی بقا کی جنگ جیتنے کے سوا […]

جرائم کی روک تھام، سعودی عرب سے جلد معاہدہ ہو گا، چوہدری نثار

جرائم کی روک تھام، سعودی عرب سے جلد معاہدہ ہو گا، چوہدری نثار

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ سمیت دیگر اہم جرائم کو روکنے کیلئے جلد ہی پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے قائم مقام سفیر جاسم الخلیدی سے پنجاب ہائوس میں ملاقات […]

وزیراعظم کا ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کا حکم

وزیراعظم کا ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کا حکم

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کا حکم دیدیا، دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کے […]