counter easy hit

پنجاب

فاٹا میں کسی نے کبھی پاکستان کیخلاف بات نہیں کی: محمود اچکزئی

فاٹا میں کسی نے کبھی پاکستان کیخلاف بات نہیں کی: محمود اچکزئی

پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کا کہنا ہے کہ فاٹا میں آج تک ایک آدمی نےبھی پاکستان کےخلاف بات نہیں کی،نہ ہی پاکستان کا جھنڈا جلایا۔ سربراہ پختونخواملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی نے فاٹا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کمیٹی میں فاٹا سے متعلق ہتک آمیز گفتگو پر احتجاج کرتے […]

سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم پاکستان کا احتجاج، نثار کھوڑو کی تنقید

سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم پاکستان کا احتجاج، نثار کھوڑو کی تنقید

سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے احتجاج کو پی ایس پی جلسے کا رد عمل قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اس بات کی خار کھائے بیٹھے ہیں کہ کسی کا جلسہ بڑا ہوگیا اور ان سے ہونہیں پارہا، اگر کسی کا […]

محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر عمر کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں اپنی نامزدگی کی تصدیق کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ خاص طور پر کراچی کی صورتحال میں بہتری ترجیح ہوگی، کراچی میں وزیراعظم نواز شریف کے اقدامات سے امن و امان میں […]

سندھ اسمبلی میں اجرتوں کا ترمیمی بل ، ایم کیو ایم کی مخالفت

سندھ اسمبلی میں اجرتوں کا ترمیمی بل ، ایم کیو ایم کی مخالفت

سندھ اسمبلی میں اجرتوں کے بل کی مخالفت کرنےپر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان گرما گرمی اور شور شرابہ ہوا۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑکرپھینک دیں۔ نثار کھوڑو اور خواجہ اظہار نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے۔ ایم کیوایم ارکان نے بل پر بحث شروع کرانے کے معاملے پر ایوان میں […]

یونیسکو: 8 مقامات عالمی ورثے میں شامل کرنے کی تجویز منظور

یونیسکو: 8 مقامات عالمی ورثے میں شامل کرنے کی تجویز منظور

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پاکستان کے مزید آٹھ مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کومنظور کرلیا ہے ۔ پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ اور میوزیم نے آٹھ ناموں کی تجویز دی تھی۔ ان مقامات میں چولستان کا ڈراوڑقلعہ ، بلوچستان میں موجود ہنگول کا میدانی علاقہ ،سندھ میں […]

مرتضیٰ وہاب سے مشیر قانون کا قلمدان واپس، نوٹیفکیشن جاری

مرتضیٰ وہاب سے مشیر قانون کا قلمدان واپس، نوٹیفکیشن جاری

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت سندھ نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے مشیر قانون کا قلمدان واپس لینےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن ایڈووکیٹ جنرل سندھ آج عدالت میں جمع کرادیںگے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے بعد سے تنخواہوں کی تفصیلات اور قلمدان کی واپسی […]

مری میں شدید سردی کی لہر برقرار،استور میں برفباری

مری میں شدید سردی کی لہر برقرار،استور میں برفباری

مری میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ،ٹھنڈے ٹھنڈے موسم کو انجوائے کرنے لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ استورشہر میں بوندا باندی ،پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ملک کے بالائی […]

نوشہرہ میں فائرنگ، ماں اور 2 بچے جاں بحق، ملزم گرفتار

نوشہرہ میں فائرنگ، ماں اور 2 بچے جاں بحق، ملزم گرفتار

نوشہرہ میں کھیل کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے لڑپڑے،مخالفین کی فائرنگ سے ماں اور اس کے دو بچے جاں بحق ہو گئے ، ایک ملزم کو گر فتارکرلیا گیا جبکہ چارفرار ہوگئے۔واقعہ گزشتہ رات نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ بیسود میں پیش آیا جہاں کرکٹ کھیلتے ہوئے بچے لڑے تو بڑے […]

لانڈھی: شہریوں کا ڈاکو پر تشدد، زندہ جلادیا

لانڈھی: شہریوں کا ڈاکو پر تشدد، زندہ جلادیا

کراچی کے علاقے لانڈھی بابرمارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور زندہ جلادیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق لانڈھی بابرمارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے ڈاکو پر شدید تشدد کرنے کے بعد زندہ جلادیا۔ترجمان کے مطابق ایک […]

وزیراعلیٰ سندھ کی جاری تعمیراتی کام تیزکرنے کی ہدایات

وزیراعلیٰ سندھ کی جاری تعمیراتی کام تیزکرنے کی ہدایات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کا اچانک دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں جائز ہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام سڑکوں کی تعمیر کی وجہ سے شدید مشکلات میں ہیں۔جولائی میں یونیورسٹی سے صفورا گوٹھ تک سڑک مکمل کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے […]

گورانو ڈیم کی تعمیر کیخلاف دیہاتیوں کا احتجاج جاری

گورانو ڈیم کی تعمیر کیخلاف دیہاتیوں کا احتجاج جاری

تھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی کے دوران زہریلے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے 28 سو ایکڑ پر گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف متاثرہ دیہاتیوں کا اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے مسلسل 101ویں روز بھی احتجاج جاری ہے ۔متاثرہ دیہاتیوں نے20 اکتوبر سے ڈیم کی تعمیر کے خلاف اسلام کوٹ پریس […]

ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا: سعد رفیق

ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا: سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا،ووٹ نواز شریف کو ملے، ڈکٹیشن عمران خان کی چلے، یہ نہیں ہوگا،ڈگڈگی تماشا دکھانے کےلیے ان لوگوں کو سامنے لایا جاتا ہے جن کے پلے کچھ نہیں۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں […]

افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے، مولانا شیرانی

افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے، مولانا شیرانی

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں مقیم افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے۔ حب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ مردم شماری میں افغان مہاجرین کو شامل نہ کرے، یہ […]

سرگودھا: ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ لڑکی جاں بحق

سرگودھا: ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ لڑکی جاں بحق

ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا میں زیر علاج لڑکی جاں بحق ہوگئی، لواحقین کا الزام ہےکہ لڑکی کی ہلاکت غلط انجکشن لگانےسے ہوئی، جس پر انھوں نے نرسوں پر تشدد کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، واقعے کےخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف اورنرسوں نے ہڑتال کااعلان کردیا۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں 24سالہ لڑکی انم […]

امریکا کو 80 کی دہائی میں کہوٹہ پر بھارتی حملے کا خدشہ تھا

امریکا کو 80 کی دہائی میں کہوٹہ پر بھارتی حملے کا خدشہ تھا

امریکا کو 80 کی دہائی میں خدشہ تھا کہ بھارت پاکستان کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے کہوٹہ پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی صدر رونالڈ ریگن نے اس بارے میں صدر جنرل ضیا الحق کو خبردار کیا تھا اور وہ بھارت کو سمجھانے کے لیے ایک ایلچی بھیجنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے۔ […]

گلگت بلتستان: برفانی چیتے کو بچانے کیلئے زندگیاں داؤ پر لگا دیں

گلگت بلتستان: برفانی چیتے کو بچانے کیلئے زندگیاں داؤ پر لگا دیں

گلگت بلتستان کے چار رضاکاروں اور محکمہ جنگلی حیات کے تین ملازمین نے ہمت اور جرات کی نئی داستان رقم کر دی، نایاب برفانی چیتے کو بچانے کے لیے اپنی زندگیاں دائو پر لگا دیں، چیتے کو پالکی میں بٹھا کر لائے، خود چوبیس گھنٹے برف پر پیدل چلتے رہے،پیر زخمی ہو گئے لیکن چیتے […]

سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے ،عمران خان

سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے ،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہسیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے، پرویز خٹک سے شہباز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں، پرویز خٹک اداروں کو مضبوط کررہے ہیں اس لئے وہ ملک کے بہترین وزیراعلیٰ ہیں۔ حیات آباد پشاور میں یوتھ گیمز کے آفیشل لوگو اور ٹرافی کی رونمائی […]

چکوال میں فائرنگ، یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق

چکوال میں فائرنگ، یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق

چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چکوال کے علاقے ڈنڈوت میں چیئرمین یوسی ڈنڈوت راجا ماجد، ا ن کا بھانجا ذیشان اور کونسلر طارق محمود فاتحہ خوانی کے لئے قصبہ ڈھیری جانے کے لئے کار میں سوار ہوئے تھے ،پہلے […]

بلوچستان: سی این جی اسٹیشن 18 روز کی بندش کے بعد کھل گئے

بلوچستان: سی این جی اسٹیشن 18 روز کی بندش کے بعد کھل گئے

بلوچستان بھرمیں سی این جی اسٹیشن18روزکی بندش کےبعدکھل گئے ہیںگیس کی قلت اورپریشرمیں کمی کےباعث سی این جی اسٹیشن10جنوری کو بند کیے گئے تھے۔ ایس ایس جی سی کے مطابق موسم تبدیل ہونےکی وجہ سے گیس پریشر بہتر ہوا ہے جبکہ ڈومیسٹک صارفین کی طلب بھی کم ہوئی ہے اس لئے سی این جی اسٹیشنز […]

شکر گڑھ میں باپ نے2 بیٹیاں نالے میں پھینک دیں

شکر گڑھ میں باپ نے2 بیٹیاں نالے میں پھینک دیں

شکر گڑھ میں باپ نے2بیٹیاں نالے میں پھینک دیں نارووال میں سفاک باپ نے اپنی دو بچیوں کو نالے میں پھینک دیا۔ ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری کو بچالیا گیا۔پولیس کے مطابق امجد نامی شخص گھر سےبچیوں کو برگر کھلانے کے بہانے لے کر گیا اور جب واپس آیا تو بچیاں ساتھ نہیں […]

کشمور میں آپریشن، ڈاکوؤں کے مزید ٹھکانے نذر آتش

کشمور میں آپریشن، ڈاکوؤں کے مزید ٹھکانے نذر آتش

کشمور کچے کے علاقے گھبلو میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف 9 ویں روز بھی آپریشن جاری ہے،پولیس نے آج ڈاکوؤں کے مزید 5 ٹھکانوں کو آگ لگادی۔ ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن جار ی ہے،کچے کے علاقے سے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر […]

تھر کول ایریا میں گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف احتجاج

تھر کول ایریا میں گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف احتجاج

تھر کول ایریا میں گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکینوں کا مسلسل تین مہینے سےاحتجاج جاری ہے۔ تھر میں زہریلے پانی کے اخراج کے لئے بنائے جانے والے ڈیم کی تعمیر کے خلاف گاؤں گورانو اور دیگر دیہات کے مکینوں کےاسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کو 100 دن ہوگئے ہیں ۔مظاہرین […]

چمن، خسرہ سے 2 بچے جاں بحق ، درجنوں متاثر

چمن، خسرہ سے 2 بچے جاں بحق ، درجنوں متاثر

چمن کے علاقے محمود آباد میں خسرہ کی بیماری سے 2بچے جاں بحق اور درجنوں متاثر ہو گئے ہیں ،کئی علاقوں میں وبا پھیل گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خسرہ کی بیماری محمودآباد کے علاقے میں پھیل گئی ہے ، خسرہ سے علاقے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ، […]

چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پولیس کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ

چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پولیس کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ

پنجاب کےچیف سیکریٹری او ر آئی جی پولیس کی تنخواہوں میں بالترتیب چار اور پونے چار لاکھ روپے کاریکارڈ اضافہ کردیا گیاجس کے بعد دونوں بیوروکریٹس کی تنخواہیں ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گئیں ، تنخواہوں میں اضافہ سپیریئر ایگزیکٹو الاؤنس کے تحت کیا گیا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب […]

1 9 10 11 12 13 28