counter easy hit

پنجاب

وزیراعلیٰ سندھ نے اربن اسپتال کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے اربن اسپتال کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے آسو گوٹھ میں 36 بستروں پر مشتمل اربن اسپتال کا افتتاح کردیا۔اسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 20 سال پہلے جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج اس کا افتتاح کیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کیلئے […]

آپریشن ردالفساد :100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

آپریشن ردالفساد :100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے،اس دوران 100سے زائد مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔کراچی سے گرفتار 8افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، پشاور میں کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے […]

تھر:24گھنٹوں میں مزید 10مور دم توڑ گئے

تھر:24گھنٹوں میں مزید 10مور دم توڑ گئے

تھر کے صحرا میں جان لیوا بیماری رانی کھیت کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران مزید10 مور مر گئے، جس کے نتیجے میں 10روز کے دوران مرنے والے موروں کی تعداد63ہوگئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کےذرائع کے مطابق نے ہلاک موروں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں موروں کی جان لیوا […]

پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانااچھافیصلہ ہے،ایلن وکنز

پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانااچھافیصلہ ہے،ایلن وکنز

انگلش کمنٹیٹر ایلن وکنز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانا اچھا فیصلہ ہے ۔انہوں نے پاکستانیوں کو پی ایس ایل کی مبارکباد بھی دی۔ایلن وکنز کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی اپنی سرزمین پر ہو۔ اس سال بہت سے نئے کھلاڑی ابھر […]

لاہورمیں پی ایس ایل فائنل:عمران خان مخالف، آفریدی حامی

لاہورمیں پی ایس ایل فائنل:عمران خان مخالف، آفریدی حامی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی مخالفت کر دی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں فائنل کے خطرات بہت ہیں ، فائدہ کوئی نہیں جبکہ بوم بوم آفریدی نے کہا کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ ہوگیا ہے تو اس کی حمایت کرنی چاہیے ۔ تحریک انصاف […]

پختونوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کی قرارداد

پختونوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کی قرارداد

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پنجاب کشمیر اور سندھ میں پختونوں کی پکڑدھکڑ پر ناراضی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاریاں فی الفور بند کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے نکتہ اعتراض پر پنجاب میں پختونوں کی گرفتاریوں […]

کراچی میں ترقیاتی کاموں میں سست روی، پلاننگ کا فقدان

کراچی میں ترقیاتی کاموں میں سست روی، پلاننگ کا فقدان

کراچی میں ترقیاتی کاموں کی سست روی اور پلاننگ کے فقدان نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔لکی اسٹار آنے اور جانے والے راستےتالاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔صدر ٹاؤن کی مصروف ترین لکی اسٹار سے زینب مارکیٹ،ایمپریس مارکیٹ اور شارع فیصل سے لکی اسٹار آنے اور جانے والے راستوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا […]

رینجرز نےکراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

رینجرز نےکراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایم کیو ایم لندن کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ رینجرز نےبرآمد کرلیا۔رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز کو لیاقت آباد نمبر چار میں واقع ایم کیو ایم یونٹ […]

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ، پہلا پلے آف آج ہوگا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ، پہلا پلے آف آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ ٹو تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔پی ایس ایل کا پہلا پلے آف آج کھیلا جائے گا ، شارجہ میں پہلا ٹاکرا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ہوگا۔پہلے پلے آف کا فاتح فائنل میں اینٹری دے گا جو ہارا اسے ایک چانس اور ملے گا۔ پی ایس ایل کے دونوں […]

وادی کوئٹہ میں موسم سرماکےبعد بہار کی آمدآمد

کوئٹہ میں موسم سرماکےبعد بہار کی آمد آمد ہے،خزاں رسیدہ درختوں اور پودوں نے خشک پتوں کا پیرہن اتار کر سبزہ اوڑھنا شروع کر دیا۔ایسے میں خوبصورت رنگارنگ پھولوں کا دلکش نظارہ بھی قابل دید ہے۔شہر میں رات گئے بارش کے بعدٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وادی کوئٹہ کے باسی برف باری سے […]

کراچی:سولجربازار،نیو کراچی اور سائٹ سے8 ملزمان گرفتار

کراچی:سولجربازار،نیو کراچی اور سائٹ سے8 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے بعد 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سرچ آپریشن کے نتیجے میں 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی کےعلاقے سائٹ اے میں مالاکنڈقبرستان کےقریب پولیس نے دو مبینہ دہشتگردوں صاحبزادہ اور عثمان کوگرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان یاسر سواتی […]

پنجاب میں کومبنگ آپریشن، 42ملزمان گرفتار

پنجاب میں کومبنگ آپریشن، 42ملزمان گرفتار

حا فظ آباد ، چنیوٹ اور رحیم یار خان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروںنے سرچ آپریشن کر کے  42مشتبہ افراد کو حراست میںلے لیا۔ گجرات میں مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 18 افراد کو بھی گرفتار کیاگیا۔ حافظ آباد کے علاقوں سکھیکی،ونیکےتارڑ اوردیگرعلاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں […]

آسکرز کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تذکرے

آسکرز کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تذکرے

فلمی دنیا کے مشہور ترین ایوارڈز 89ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کی پروقار تقریب میں نئے امریکی صدر کا نام بھلے سب کی زبان پر نہ آیا ہو لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال سب کے ذہن پر طاری رہا۔اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سمیت ایوارڈ تقریب کے میزبان جمی کیمل کے مذاق بھی نئے امریکی صدر کے […]

چینی انجینئر سیکیورٹی گارڈ کی ‘اتفاقی گولی’ سے زخمی

چینی انجینئر سیکیورٹی گارڈ کی ‘اتفاقی گولی’ سے زخمی

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں موٹر وے کے تعمیراتی کام میں شریک ایک چینی انجینئر اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ کی ‘اتفاقی گولی’ چلنے سے زخمی ہوگیا۔ چینی انجنیئر کو ٹانگ میں گولی لگی، جنھیں تعلقہ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں لاہور […]

پاکستان سپر لیگ میں اب کیا ہو گا؟

پاکستان سپر لیگ میں اب کیا ہو گا؟

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ میچ کے ساتھ ہی پاکستان سپر لیگ کے راؤنڈ میچز کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب ایونٹ کے حتمی مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا۔ اتوار کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا آخری لیگ میچ کھیلا گیا جس میں […]

بحری مشقوں کے دوران ایران کا میزائل تجربہ

بحری مشقوں کے دوران ایران کا میزائل تجربہ

تہران: ایران کی بحری افواج نے خلیج میں جاری بحری مشقوں کے دوران ‘نصر’ اور ‘دہلاویا’ میزائل کے کامیاب تجربات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے جدید بحری کروز میزائل نصر کو ‘ولایت 95’ نیول مشقوں کے دوران ملک کے جنوبی پانیوں کی […]

مجرم کو سزا ضرور ملنی چاہیے،سراج الحق

مجرم کو سزا ضرور ملنی چاہیے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کے نااہل ہونے پرضروری نہیں کہ انتخابات بھی وقت سے پہلے ہو جائیں ،جس نے جرم کیا اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جس سیاست میں کوئی ایک خاندان مسلط […]

سی پیک اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا، اعزازچودھری

سی پیک اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا، اعزازچودھری

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ،اپنے خطاب میں اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ سی پیک اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید اور خطے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا ۔ اسلام آباد میں ہونے والے ای سی او کے […]

آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ ہوگا، شہباز

آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ ہوگا، شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد سے وطن عزیز سے دہشت گردی،انتہاپسندی کےناسور کامکمل خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے ملاقات کی،جس میںپیشہ ورانہ امور،سیکیورٹی معاملات،آپریشن ردالفساد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پرشہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں […]

پنجاب اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا جائزہ

پنجاب اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلا س میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر غور اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ، صوبائی وزیر انسداد […]

اڑی حملہ؛ بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش ناکام

اڑی حملہ؛ بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش ناکام

نئی دلی: بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی اور اڑی حملے میں پکڑے گئے پاکستانیوں کے خلاف شواہد نہ ملنے پر کیس کو بند کر دیا گیا۔ اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا شور مچانے والے بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، گزشتہ سال […]

دہشت گردی کے کچھ واقعات ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں، چوہدری نثار

دہشت گردی کے کچھ واقعات ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں، چوہدری نثار

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جو کچھ ہم نے اب تک کیا اس سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوئی اور کچھ واقعات ہماری اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے بھی ہوجاتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری […]

بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان اورانٹیلی جنس اداروں نے آپریشن ’ردالفساد‘ کے تحت بلوچستان میں کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں برآمد کرلیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ’ردالفساد‘ کے تحت ایف سی بلوچستان اور انٹیلی جنس اداروں نے بلوچستان […]

آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، وزیراعظم نوازشریف

آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، وزیراعظم نوازشریف

انقرہ: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں چند روز پہلے کیا گیا۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے، دراصل یہ وہ […]

1 5 6 7 8 9 28