counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری منظور نہیں، رضا ربانی

اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری منظور نہیں، رضا ربانی

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کو غیر ملکیوں کے ہاتھوں دینے کی سازش ہو رہی ہے، ہم نج کاری کو منظور کرنے کیلئے تیار نہیں، بجلی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا گیا تمام اقدامات آئی ایم ایف کو خوش کرنے […]

وزیر اعظم سے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی سلامتی پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی سلامتی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کے بے مثال عزم سے ملک کو دہشتگردی سے پاک کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس […]

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی، خورشید شاہ

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی، خورشید شاہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اگرچیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وہ 9 نومبر کو 15 […]

سعودی عرب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 9 زخمی

سعودی عرب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 9 زخمی

ریاض (یس ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا۔ سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے ضلعے الاحسا کے گاؤں الدلوا میں ماسک پہنے 3 نامعلوم افراد نے ایک عمارت سے باہر نکلنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر […]

موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے ہمیں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا، صدر ممنون حسین

موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے ہمیں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا، صدر ممنون حسین

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج وطن عزیز جن حالات سے گزر رہا ہے ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیں اختلافات بھلا کر محبت، رواداری، برداشت، امن، سلامتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔ یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے خصوصی […]

لنڈی کوتل بازار میں دھماکا، سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

لنڈی کوتل بازار میں دھماکا، سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

خیبرایجنسی (یس ڈیسک) تحصیل لنڈی کوتل بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے مشہور بازار ذخہ خیل میں سڑک کنارے زور دار بم دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ایک سیکیورٹی اہلکار اور امن لشکر کا رضا کار جاں […]

مودی نہ بھولیں پاک فوج کی پشت پر پوری قوم کھڑی ہے، سراج الحق

مودی نہ بھولیں پاک فوج کی پشت پر پوری قوم کھڑی ہے، سراج الحق

لاہور (یس ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ واہگہ پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے، پولیس کو جدید خطوط پر منظم کیا جائے، کشمیریوں کوحق خودارادیت دیے بغیر بات نہیں بنے گی۔ پاکستان بنگلہ دیش میں غیرمنصفانہ سزائیں رکوانے کے لیے عالمی سطح پرآواز اٹھائے،وہ اپنے حلقے یونین کونسل […]

قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے: میجر جنرل عاصم سلیم

قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے: میجر جنرل عاصم سلیم

لاہور (یس ڈیسک) سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر آج کی پروقار تقریب قوم کے عزم کی عکاس ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر […]

بحریہ ٹاؤن کا کراچی میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد بنانے کا فیصلہ

بحریہ ٹاؤن کا کراچی میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد بنانے کا فیصلہ

کراچی (یس ڈیسک) بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں دنیاکی تیسری سب سے بڑی مسجد بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مسجد الحرام دنیا کی سب سے بڑی اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم دوسری بڑی مسجد ہے۔ ذرائع کے مطابق مسجد اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہو گی جس میں 8لاکھ افراد کے نماز ادا […]

قوم کے حوصلے بلند، واہگہ بارڈر کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

قوم کے حوصلے بلند، واہگہ بارڈر کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

لاہور (یس ڈیسک) دہشت گرد، پاکستانی قوم کے حوصلے توڑنے میں ناکام ہو گئے۔ سانحہ واہگہ بارڈر کے باوجود پرچم اتارنے کی تقریب میں سیکڑوں شہری پہنچ گئے۔ باب آزادی آنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ شہریوں کے حوصلے عزم اور وطن سے محبت کا جذبہ اپنے عروج پر نظر آیا۔ پریڈ […]

موجودہ صورتحال میں وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کا فوری اجلاس بلائیں، الطاف حسین

موجودہ صورتحال میں وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کا فوری اجلاس بلائیں، الطاف حسین

لندن (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں جگہ جگہ دھماکوں اور خود کش حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے اور وزیراعظم فوری طور پر تمام سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کا اجلاس طلب کریں۔ لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تبارک و […]

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی (یس ڈیسک) باڑا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف کارروائی باڑہ کے علاقے سپاہ اور اکاخیل میں کی گئی جس کے نتیجے میں […]

پارٹی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے: بلاول بھٹو

پارٹی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے: بلاول بھٹو

کراچی (یس ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج لیاری میں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیدار اور مقامی کونسلر نذیر بلوچ کو قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز بھی پولیس اہلکاروں اور پی پی کارکن خالق بلوچ پر حملہ کیا گیا۔ ان […]

حکومت کو 30 نومبر تک مہلت دے رہے ہیں مزید قیمتیں کم کی جائیں: عمران خان

حکومت کو 30 نومبر تک مہلت دے رہے ہیں مزید قیمتیں کم کی جائیں: عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت کم ازکم 15 روپے کم ہونا چاہیے تھی عجیب بات ہے کہ پٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن اس سے بننے والی بجلی مہنگی کر دی گئی۔ حکومت کو 30 نومبر تک مہلت دے رہے ہیں […]

سیاست شجرہ ممنوعہ نہیں اس لئے وقت آنے پر فیصلہ کروں گا، افتخار محمد چوہدری

سیاست شجرہ ممنوعہ نہیں اس لئے وقت آنے پر فیصلہ کروں گا، افتخار محمد چوہدری

گجرات (یس ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسیت شجرہ ممنوعہ نہیں تاہم وقت آنے پر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گجرات میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، 2013 کے […]

پاکستان پولیو پھیلانے والے ممالک میں سرفہرست، عالمی ادارہ انسداد پولیو

پاکستان پولیو پھیلانے والے ممالک میں سرفہرست، عالمی ادارہ انسداد پولیو

اسلام آباد (یس ڈیسک) عالمی ادارہ برائے انسداد پولیو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان پولیو پھیلانے والے ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ ملک میں مزید 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو مریضوں کی تعداد 235 ہوگئی جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے پولیو سے متعلق 5 نومبر کو اجلاس طلب […]

وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے مضبوط امیدوار مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے مضبوط امیدوار مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

کراچی (یس ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ نے پی ایس 73 سیہون کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ وہ سندھ کے نئے وزیر اعلِیٰ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ پی ایس 73 سے کامیاب امیدوار عبدالنبی شاہ نے اس نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ الیکشن کمیشن […]

پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دل، دروازے کھلے ہیں، پرویز رشید

پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دل، دروازے کھلے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں، اگلے انتخاب میں عوام اس کا حساب لے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے مسائل کے حل کے لیے مینڈیٹ دیا لیکن دھرنوں سے عمران خان نے […]

مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 30 نومبر کا احتجاج اسمبلی سے زیادہ موثر ہو گا، شاہ محمود قریشی

مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 30 نومبر کا احتجاج اسمبلی سے زیادہ موثر ہو گا، شاہ محمود قریشی

ملتان (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن حکومت نے تا حال مسائل کے حل کیلئے کھڑکی تک نہیں کھولی۔ ملتان میں او جی ڈی سی ایل کے ملازمین سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں […]