counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دنیا بھارت کے گرینڈ ڈیزائن کا نوٹس لے۔ بھارتی اقدامات کے باعث خطے کا امن داوَ پر لگ سکتا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، بھارتی عزائم سے دنیا کو آگاہ […]

بھارت کا مکروع چہرہ بے نقاب، پاکستان نے ڈوذیئر بھجوا دیا ، وزیر خارجہ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کا مکروع چہرہ بے نقاب، پاکستان نے ڈوذیئر بھجوا دیا ، وزیر خارجہ، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جس کے بارے میں عالمی برادری کو دقتاً فوقتاً آگاہ کیا جاتا رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے دہشتگردی اور […]

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ترکی کے دورے پر موجود، افغان امن عمل پرتبادلہ خیال

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ترکی کے دورے پر موجود، افغان امن عمل پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی نمائںدہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں ترکی کے موثر کردار پربات چیت کیلئے ترکی کا تین روزہ دورہ کیا۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق امریکی نمائںدہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد 11 سے 13 نومبر کے دوران […]

مریم اور بلاول نے برطانوی میڈیا پر فوج کو مداخلت کی دعوت دی، نواز شریف بیانیہ حسب سابق فوج تک جا کر ختم، حافظ حسین احمد

مریم اور بلاول نے برطانوی میڈیا پر فوج کو مداخلت کی دعوت دی، نواز شریف بیانیہ حسب سابق فوج تک جا کر ختم، حافظ حسین احمد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)مسلم لیگ(ن) ڈیل کرچکی اب نوازشریف کوئٹہ جیسی تقریر کبھی نہیں کریں گے، چیلنج کرتا ہوں نوازشریف ہمت کرکے جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام لے کر دکھائیں، زیادہ بار نہیں صرف چند بار ہی نام لے کر دکھا دیں۔ یہ بات جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنماء حافظ حسین […]

چین پاکستان اقتصادی راہداری (منصوبہ ) کے تحت رواں سال پاک چین شراکت داری کومزید دوام ملے گا

چین پاکستان اقتصادی راہداری (منصوبہ ) کے تحت رواں سال پاک چین شراکت داری کومزید دوام ملے گا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سی پیک کے تحت پاک چین اقتصادی شراکت داری میں رواں سال اہم سنگ میل طے کیے جائینگے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق دوسرا مرحلہ عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں 27 منصوبوں پر کام کیا جارہاہے۔ اگلے مرحلہ کے تحت چار اہم شعبوں میں […]

بھارتی وزارت خارجہ،ایف آئی اے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی لسٹ پر حافظ سعید اور دائود ابراہیم کو نہ دیکھ کر سٹپٹا گیا

بھارتی وزارت خارجہ،ایف آئی اے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی لسٹ پر حافظ سعید اور دائود ابراہیم کو نہ دیکھ کر سٹپٹا گیا

اسلام آباد(ایس ایم ھسنین) وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی اے کی طرف سے حال ہی میں جاری کی گئی انتہائی مطلوب 1210 افراد کی لسٹ پر بھارتی وزارت خارجہ اور میڈیا نے ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے حکومت پاکستان کی طرف سے شائع کردہ دہشت گردوں کی […]

سرحد سے ’فوجیوں کا انخلا، انڈیا اور چین سمجھوتے کے قریب‘

سرحد سے ’فوجیوں کا انخلا، انڈیا اور چین سمجھوتے کے قریب‘

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کم کرنے اورفوجیوں کی واپسی کیلئے سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے۔منصوبے کے تحت ایسے زونز تیار کیے جائیں گے جہاں پر فوجی گشت نہیں ہوگی جبکہ ٹینکوں اور بھاری اسلحے کو بھی واپس بھیج دیا جائے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈین حکام کا […]

مریم نواز بوٹ کو عزت دو کے فلسفے پر یقین رکھتی ہیں،

مریم نواز بوٹ کو عزت دو کے فلسفے پر یقین رکھتی ہیں،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مریم نواز نے ثابت کر دیاکہ وہ ووٹ کو عزت دو کے بجائے بوٹ کو عزت دو کے فلسفے پر یقین رکھتی ہیں اور یہ انہوں نے پہلے بار نہیں کیا۔ جے یو آئی ف کے سابق مرکزی امیر، سابق ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد جنہوں نے حال ہی […]

چین کو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے سی آئی آئی ای کا اہم کردار، نمائںدگی پر خوشی: سفیر معین الحق

چین کو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے سی آئی آئی ای کا اہم کردار، نمائںدگی پر خوشی: سفیر معین الحق

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو پاکستان کی برآمدات کے فروغ میں کردار ادا کریگی، ایکسپو میں پاکستان کی نمائںدگی باعث اعزاز ہے۔ یہ بات چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے بیان میں کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کا فلیگ شپ پروگرام ہے […]

وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے افغانستان کے دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے افغانستان کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر آئںدہ ہفتے افغانستان کے ایک روزہ انتہائی اہم دورے پر روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے ایک روزہ دورہ افغانستان متوقع ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کی حتمی تاریخ کااعلان وزیراعظم اور ان کے وفد کی […]

یو این ایچ سی آر کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا کی افغان سفیر سے ملاقات

یو این ایچ سی آر کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا کی افغان سفیر سے ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاو پیسیفک اندریکا رتواتے نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اﷲ علی خیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یو این ایچ سی آر پاکستان کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت […]

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک کا ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک کا ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعوی عرب، متحدہ عرب امارات اورمصر سمیت سات ممالک نے پاکستان کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کیلئے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کرلی ہے۔ ڈیجیٹل کوآرپیشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹرزریاض میں ہوگا۔ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبرممالک کے آئی […]

ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) قابض بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور خنجار سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان […]

ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی سفارتخانے میں فائرنگ واقعے کو شرمناک قرار دیدیا

ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی سفارتخانے میں فائرنگ واقعے کو شرمناک قرار دیدیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ہالینڈ کے دارالحکومت میں سعودی سفارتخانے پر فائرنگ واقعہ قابلِ مذمت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہالینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں سعودی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام عالمی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان […]

یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات گہرا کرنے کا بہترین وقت ہے، پاکستانی وزیرخارجہ کی اسلاموفوبک حرکتوں پر تشویش سے آگاہ ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات گہرا کرنے کا بہترین وقت ہے، پاکستانی وزیرخارجہ کی اسلاموفوبک حرکتوں پر تشویش سے آگاہ ہیں، یورپی یونین

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے یہ وقت پہلے سے زیادہ اہم ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپ میں ہونے والی “اسلامو فوبیک حرکتوں” پر تشویش کا اظہار کیا جس نے پوری دنیا اور خاص طور پر پاکستان میں مسلمانوں کو شدید تکلیف پہنچائی ہے۔ یورپی یونین کے امور […]

نیدرلینڈز میں سعودی سفارتخانے پر فائرنگ، سعودی عرب میں جنگ عظیم اول کے متاثرین کی یاد میں تقریب میں بھی حملہ

نیدرلینڈز میں سعودی سفارتخانے پر فائرنگ، سعودی عرب میں جنگ عظیم اول کے متاثرین کی یاد میں تقریب میں بھی حملہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نیدر لینڈ میں قائم سعودی سفارتخانے پر علی الصبح فائرنگ کردی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس رہورٹ میں فائرنگ سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دی ہیگ میں واقع سعودی سفارتخانے پر صبح 6 بجے فائرنگ کی گئی۔ڈچ وزارت خارجہ […]

ایران اور پاکستان افغان مسئلے اور دیگر امور پر قریبی تعاون پراتفاق، ایران کے وزیرخارجہ دوروزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے

ایران اور پاکستان افغان مسئلے اور دیگر امور پر قریبی تعاون پراتفاق، ایران کے وزیرخارجہ دوروزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف دوروزہ مکمل کر کے وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور وزارت خارجہ کے سینئرافسران نے نورخان ائربیس پر انھیں الوداع کیا۔ وزیرخارجہ جواد ظریف نے دورے کے دوران وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کی […]

سید ذوالفقار بخاری کا بحرین کے وزیر اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

سید ذوالفقار بخاری کا بحرین کے وزیر اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بحرین کے وزیر اعظم پرنس خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر بحرین کی لیڈرشپ ، شاہی خاندان اور […]

برطانوی سفیر کا اسلام آباد میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح، تعاون پر پاکستانی تجارتی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو خراج تحسین

برطانوی سفیر کا اسلام آباد میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح، تعاون پر پاکستانی تجارتی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو خراج تحسین

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے تکنیکی تعاون کا شاہکار جدید ترین روبوٹ آپریٹڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔ اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے تکنیکی تعاون کا شاہکار جدید ترین روبوٹ آپریٹڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔ اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی […]

عالمی وبا کی کسی ویکسین کو تاحال منظور نہیں کیا گیا، ڈبلیو ایچ او

عالمی وبا کی کسی ویکسین کو تاحال منظور نہیں کیا گیا، ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عالمی سطح پر مختلف ممالک کی طرف سے کورونا ویکسین کی کامیاب آزمائش کی اطلاعات کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی ویکسین نہیں جس کو عالمی سطح پرمنظور کرلیا گیا ہو۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے زیادہ سے […]

بھارت اپنے نفرت آمیز، جارحانہ اقدامات کے باعث کشمیر سمیت پورے خطے کیلئے خطرے کی علامت بن چکا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھارت اپنے نفرت آمیز، جارحانہ اقدامات کے باعث کشمیر سمیت پورے خطے کیلئے خطرے کی علامت بن چکا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت اپنے نفرت آمیز، جارحانہ اقدامات کے باعث کشمیر سمیت پورے خطے کیلئے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔یہ بات وزیرخاجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ڈاکٹر یوسف العثیین […]

یو این ایچ سی آر کی جانب سے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی

یو این ایچ سی آر کی جانب سے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں کورونا وبا سے متاثرہ افغان پناہ گزینوں کو اقوا متحدہ کی طرف سے نقد امداد جاری ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے یورپی امداد اور دیگر امدادی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے افغان پناہ گزینوں کو نقد ہنگامی […]