برطانوی بائیکر نے سپین میں ہونے والے مقابلے میں سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے کامیابی اپنے نام کی
سپین: برطانوی بائیکر چاز ڈیویز نے ورلڈ سپر بائیکس ریس ون کا مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔ سپین میں ہونے والی ورلڈ سپر بائیکس ریس ون مقابلوں میں دنیا بھر سے شریک رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ بائیکرز نے ٹریک پر برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کی ۔ برطانیہ کے چاز ڈیویز مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے سرفہرست رہے ۔ برطانیہ کے ہی ٹام سکائیز نے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔