برازیلیہ (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پے در پے وار جاری، اہم ترین ریاست کے دو گورنرز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ کورونا وائرس کے پے در پے وار۔ برازیل کے دو ریاستوں کے گورنر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ریاست ریوکے گورنر ولسن ویزل نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بخار اور گلے کی سوزش کے باعث اس کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا وائر س کے ٹیسٹ کرایاجو کہ مثبت آیاہے۔مقامی ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد وزٹیل کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔دریں اثناءسیاحتی خطے پیرا کے گورنر ہیلڈر باربالو نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت موصول ہوا حالانکہ مجھ میںاس بیماری کی کوئی علامات نہیں تھی۔ دونوں گورنرز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں ،محفوظ رہیں اور حکومتی رہنما اصولوں اور اقدامات کی پابندی کریں۔