اسلام آباد(اصغر علی مبارک) کیپیٹل ڈویژن اتھارٹی کی جانب سے ایک عوام الناس کیلئے اپیل نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اہلیان اسلام آباد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ معمول سے کم بارشیں ہونے کی وجہ سے سملی ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے ۔ لہذاپانی کے استعمال کا عرصہ بڑھانے کیلئے فی الحال ڈیم سے پچاس فیصد کم پانی لیا جارہا ہے۔ زیر زمین پانی کی سطح بھی برتی جارہی ہے۔لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں۔پانی کے ضیاع کو روکنے میں ادارے کی مدد کریں۔ خصوصی طور پر باغبانی، گاڑیوں، فرش کی دھلائی سے احتیاط برتیں۔ تاکہ ضروری استعمال کیلئے پانی کی سپلائی کو مون سون تک بلا تعطل جاری رکھا جاسکے۔