روس اور امریکا کے درمیان شام میں جنگ بندی سےمتعلق مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہو گئے۔
لوزان: شام میں سیز فائر سے متعلق مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہوئے۔ امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے یہ مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ بندی کے حوالے سے کچھ نئی تجاویز سامنے آئی ہیں۔ جس پر گفتگو کرنے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو دوبارہ ہو گا۔ مذاکرات میں ایران، سعودی عرب اور ترکی،سمیت کئی ممالک کےنمائندوں نے شرکت کی۔