لاہور(ویب ڈیسک)جنرل (ر) زبیر محمود حیات کے بطور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائر ہونے پر ان کے دوستوں نے شاندار انداز میں فیئرویل دی۔جنرل (ر) زبیر حیات کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے دوستوں کی جانب سے ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے قریبی ساتھیوں نے شرکت کی اور
خوب ہلہ گلہ کیا۔اس موقع پر جنرل (ر) زبیر حیات کے دوستوں نے فیئرویل میں خاص انداز اپنایا اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس کو گود میں اٹھا کر ہوا میں اچھالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔واضح رہےکہ جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مدت ملازمت مکمل کی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس تعینات کیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوسری مدت کے لیے بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے ہیں اور وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔جنرل زبیر محمود حیات نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔خیال رہے کہ جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل یہ عہدہ جنرل راشد محمود کے پاس تھا۔