بچوں کی سالگرہ کیلئے سجاوٹ میںآ پ اُن تمام چیزوں کی فہرست بنائیں جن میں آپ کے بچوں کی دلچسپی شامل ہو۔ تاکہ وہ اپنے اس خوبصورت دن کو یاد گار بناسکیں۔عموماََ بچوں میں یہ بات زیادہ نوٹ کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے دن اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی دلچسپی کاسامان پیدا کرسکتے ہیں۔
آپ اپنے بچوں کی سالگرہ کیلئے سجاوٹ میں یہ طریقہ بھی اپنا سکتے ہیں کہ گہرے رنگ کا پلاسٹک کا میزپوش لیں اور اس پر بچوں کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی خاص پیغام لکھیں۔اس کے بعد اُسے پٹیوں کی صورت میں کاٹ کر دروازے کی چوکھٹ پر کسی مضبوط چھڑی کے ساتھ لٹکا دیں۔ ایسے میں نتیجے جب بھی دروازے سے گزریں گے تو بیحد خوشی محسوس کریں گے۔کیونکہ سالگرہ میں بچوں کے پسندیدہ رنگوں اور کارٹون کریکٹرزکی بنی چیزوں سے بچے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔
بچوں کی سالگرہ پر دئیے جانے والے تحائف کو ایک نئی تکنیک کے ساتھ بھی پیک کرسکتے ہیں۔ آپ تحفے کو سفیدیا براؤن آرٹ پیپر میں پیک کریں اور پھر بچوں کی پسند کی مناسبت سے مختلف ڈیزائن کے سٹیکرز اور تصوریں لگاکر اُس پر اپنی طرف سے خاص پینام بھی لکھ دیں۔ اس طرح تحفہ نہ صرف خوبصورت دکھائی دے گا بلکہ یہ تحفہ کھولنے والے پر بھی اچھاتاثر پیدا کرے گا۔
بچوں کی سالگرہ پر آپ صبح کے وقت انہیں پر مسرت احساس دلانے کیلئے ان کے جاگنے سے پہلے مختلف رنگوں میں غبارے پھلا کر اُن کے ساتھ دھاگا باندھ لیں اور دھاگے کو کسی ٹافی یا چاکلیٹ سے باندھ کر بیڈ کے ساتھ ہی فرش پر رکھ دیں۔ جس سے غبارے بیڈسے اُوپر کی جانب اٹھتے ہوئے نظر آئے۔ بچے جب صبح نیند سے جاگیں گے تو خوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے۔