اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اقوام متحدہ عالمگیریت کا اہم مظہر ہے، یکطرفہ سوچ اور زینو فوبیا جیسے عوامل کاسر اٹھانا بڑے چیلنجز ہیں۔ ان حالات میں ہمیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر،اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفرا ، سابق پاکستانی سفرا /خارجہ سیکریٹریز، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور وزارتِ خارجہ کے افسران نے شرکت کی۔تقریب میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے استقبالیہ خطبہ دیا اور اقوام متحدہ کی اہمیت اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پچھتر سال قبل، دوسری جنگ عظیم کے بعد، آنے والی نسلوں کو جنگوں کی تباہ کاریوں سے بچانے،، بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے اس عالمی ادارے اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی ۔آج ہم ایسے وقت پر یہاں جمع ہوئے جب اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کو خطرات لاحق ہیں ،یکطرفہ سوچ اور زینو فوبیا جیسے عوامل سر اٹھا رہے ہیں۔ہمیں ان حالات میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمگیریت کا اہم مظہر ہے۔پاکستان، اقوام متحدہ امن مشنز میں اہم معاون کے طور پر شرکت کرتا چلا آ رہا ہے۔اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی بھرپور شمولیت، ہماری اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ کمٹمنٹ کا مظہر ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 1960 سے پاکستان نے 46 امن مشنز میں شرکت کی،ہمارے 150 سے زیادہ بہادر پیس کیپرز نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔اس کے علاوہ پاکستان چار دہائیوں سے تین ملین افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا مہاجرین بحران ہے۔ وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ چارٹر کی صریحاً روگردانی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔تقریب سے یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے بھی خطاب کیا اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔وزیر خارجہ نے ڈی جی پاکستان پوسٹ کے ہمراہ اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجراکیا۔وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔معزز مہمانوں نے وزیر خارجہ کے ہمراہ اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے حوالے سے تصویری نمائش ملاحظہ کی۔ اس موقع پر پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سیجرات نے تقریب کو سراہتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ منانا بہت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور جنیوا یورپ میں اقوام متحدہ کے اہم ہیڈکوارز کی حیثیت سے اہم مقام رکھتے ہیں۔پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنروینڈی گل مور نے بھی ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کے اقوام متحدہ میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خاص طور پر اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔
#Pakistan ready to celebrate the 75th Anniversary of the #UnitedNations at @ForeignOfficePk
in Islamabad
Flag of Pakistan
this afternoon. An important anniversary for all member states including #Switzerland
Flag of Switzerland
and Geneva, Headquarters of the UN in Europe, obviously!
Celebrating the 75th anniversary of the #UnitedNations at the @ForeignOfficePk
. Congratulations to #Pakistan for its significant contribution to the
Flag of United Nations
– particularly its leadership in UN Peacekeeping, and continuting commitment to multilateralism.