پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) جشن آزادی کی تقریبات ۔پہلی تقریب سفارت خانہ پیرس میں ہو گی۔ سفیر پاکستان پرچم کشائی کریں گے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے پاکستانی کیمونٹی اور سفارت خانہ پیرس نے مختلف پرگرامز ترتیب دیئے ہیں۔
14 اگست بروز جمعہ صبع 9:30پر سفارت خانہ پیرس میں پر چم کشائی کی تقریب ہو گی ۔اس پر وقار تقریب میں سفیر پاکستان غالب اقبال پر چم کشائی کریں گے ۔اور خصوصی خطاب کریں گے جبکہ سفارت خانہ پیرس کے ڈی ایچ ایم صدر اور وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنائیں گے۔
جبکہ بچوں کے حاضری کو یقینی بنانے کے لئے پاکستانی کیمونٹی سے بھی زیادہ زیادہ سے شرکت کرنے کے لئے دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں ۔جبکہ کھاریاں سے پاکستانی کیمونٹی کے نامور شخصیات چوہدری اللہ دتہ منڈھیر اور ساتھیوں نے جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے جس چودہ اگست سے ہی شروع ہو گا ۔اور 16اگست تک جاری رہے گا ۔جس میں یورپ بھر کی والی بال ٹیمیں حصہ لیں گی۔