counter easy hit

ملک بھر میں جشن ولادت النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

Celebrating the birth is being celebrated across the country with respect to Prophet Muhammad

Celebrating the birth is being celebrated across the country with respect to Prophet Muhammad

ملک بھر میں جشن ولادت النبی ﷺ آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰؐ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں كا آغاز نماز فجر کے بعد بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں حضور نبی کریمؐ سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے، عاشقان رسولؐ اپنے اپنے انداز میں والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

عیدمیلادالنبی ﷺ کےسلسلے میں پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارلحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضائیں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں جب کہ پاک فوج کے جوانوں نےعزم کا اظہارکیا کہ ملک کی سلامتی اور دین مصطفیٰ ﷺ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔نبی آخر الزمان ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں سے جید علمائے کرام خطاب کریں گے جن میں سیرت النبیؐ بیان کی جائے گی۔ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر سمیت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے خوبصورت ماڈل بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جشن عید میلاالنبیؐ کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیئے گئے ہیں جس کے تحت جلوسوں کی مرکزی گزرگاہیں اور اس سے ملحقہ سڑ کیں ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کی جائیں گی جب کہ جلوس میں شامل ہونے والوں کو جامع تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جائے گی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website