تحریر : روحی بانو
نگاہ و عشق مستی میں وہی اول وہی آخر وہی قرآن وہی فرقاں وہی یاسین وہی طہ پاکستان پیپلز پارٹی ویمن وینگ فرانس کے زیر اہتمام ایک عظیم الاشان * جشن عید میلادالنبی * ذائقہ ریسٹورنٹ ویلیر لو بیل میں پاکستان پیپلز پارٹی ویمن وینگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں خواتین اور بچیوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی قرآن خوانی سورت یاسین اور درود شریف کے بعد پروگرام کا با قاعدہ آ غاز ا لله رب العزت کے بابرکت نام سے شروع ہواٴ تلاوت کی سعادت محترمہ ثریا ارشد نے حاصل کی اس کے بعد قراۃ العین نے اپنی دلکش آواز میں رسول مقبول صلی الله علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا بعدازاں شبانہ عامر گوساں ویل نے میلاد کی افادیت اور برکات پر گہری روشنی ڈالی اور بچوں کے ساتھ مل کر آقاۓ دوجہان کی شان میں عقیدت کے پھول پیش کیے ۔ شازیہ نے نبی پاک کی شان میں بہت خوبصورت نعت پیش کی اس کے بعد ایمن حیات اور اس کی ساتھیوں نے بڑے دل افروز انداز میں نعت پیش کر کے سامعیںن سے داد وصول کی۔
ادارہ فلاحی دارین کی انچارج سماجی شخصیت محترمہ بشری نذیر نے بڑی جامع اور بصیرت افروز تقریر کی اس کے بعد فردوس کی خوش الحان آواز نے ناظرین پر روحانی سماں باندھ دیا لے فام دو موند کی صدر محترمہ شمیم خان نے سرور کونین آنحضرت صلی ا لله علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی لکھی ہوئی نعت کو بڑے سحر انداز میں پیش کیا اس کے بعد حنا اور اس کی ساتھیوں نے بہت خوبصورت نعت رسول پیش کی پھر کنول انیلہ اور صبا نے بڑے دل افروز انداز میں ہادی برحق محمد مصطفے صلی الله علیہ وسلم کر حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اس کے بعد ثریا ارشد نے آقاۓ نامدار سرور کائنات محمد مصطفے صلی الله علیہ وسلم کے حضور گلہاۓَعقیدت پیش کیا ۔ ہما ایوری نے بھی رسول کریم صلی الله علیہ وسلم کے حضور بہت خوبصورت نعت پڑھی۔
فریحہ اور اس کی ہمجولی نے بھی سرور کائنات آنحضرت محمد مصطفے صلی الله علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ DIP چینل کی ہوسٹ اور ہردل عزیز شخصیت محترمہ شہلا رضوی نے حضوراکرم صلی الله علیہ وسلم کی شخصیت کے دلکش پہلووں پر روشنی ڈالی ۔ معروف عالم دین محترمہ صائمہ چشتی جس نے دین کی روشنی گھر گھر پہنچائی کو خصوصی خطاب کی دعوت دی گئی صائمہ چشتی نے اپنی تقرر میں کہا کہ جو گروپ میلاد کو نہیں مانتا ان کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ جہان میلاد ہوتا ہے وہاں رحمتوں کا نزول ہوتا ہے تو ہم اپنے آقاۓ نامدار کا میلا د کیوں نہ منائیں ۔اس کے بعد سلام پیش کیا گیا پھر صائمہ نے بہت پیاری دعا کروائی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیرپرسن محمترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے تمام مرحوم بیٹوں اور محترمہ نصرت بھٹو کی مغفرت اور بلند درجات کے لئےخاص دعا کی گئی پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر محترم جناب ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کے والد مرحوم اوروالدہ مرحومہ کی مغفرت و بخشش کی دعا کی گئی چوہدری افضل خونن کی والدہ اور والد مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچایا اور دعاۓ خیر کی گئی۔ چوہدری الیاس سماعیلہ کے لئے بلند درجات کی اور بخشش کی خاص دعا کی گئیَ۔ نیز ڈاکٹر ارشاد کمبوہ اور چوہدری افضل خونن کی صحت رزق عزت اورترقی کی خاص دعا کی گئی ۔ پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور امن کی دعا کی گئی سانحہ پشاور کے شہید بچوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی ویمن وینگ فرانس کی صدر نے اپنے صدراتی خطاب میں کہا کہ سرور کونین خیر البشر آقاۓ نامدار فخر موجودات جناب محمد صلی اللە علیە وسلم کوخالق کائنات نےدو بلند مراتب عطا فرماۓ کہ عقل انسانی اس کا احاطہ کرنے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہادی برحق محمد مصطفے صلی الله علیہ وسلم زبان کےسچے قول کے پکے دل کے صاف تھے کھرے ایسے کہ سچا موتی لہجہ شیریں باتیں میٹھی حق کے سوا کبھی زبان سے کچھ نہ نکلتا تھا نگاہ پاک ذہئن پاک کپڑے پاک آپ طاہر بھی تھے طیب بھی بدن میں خوشبو سانس میں مہک پسینہ بھی معطر تھا تاریخ اگر ڈھونڈے گئی ثانی محمد ثانی تو بڑ ی چیز ہے سایہ نہیں ملے گا۔
روحی بانو نے کہا کہ اس عظیم الاشان جشن عید میلاد النبی کی کامیابی کا سہرا اصل میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر رشاد علی کمبوہ اور ان کے رفیق ساتھیوں کو جاتا ہے۔جہنوں نے اخلاقی و مالی لحاظ سے معاونت فرمائی میں ان کی تہ دل سے مشکور اور دعا گو ہوں کہ الله تعالی انہیں اور زیادہ رزق عزت اور صحت دے تمام مشکلیں آسان کرے کامیابی و کامرانی ان کے قدم چومے امین ۔ روحی بانو نے تمام معزز خواتین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس کے بعد نبی کریم کی یوم ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور یوں یہ روح پرور اور حسین محفل شاندار بوفے کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔
تحریر : روحی بانو