counter easy hit

جشن بہاراں کے سلسلہ میں تین روزہ پھولوں کی نمائش ڈی سی او پارک ننکانہ میں لگائی جائیگی

celebration flower show

celebration flower show

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ڈسڑکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتما م جشن بہاراں کے سلسلہ میں تین روزہ پھولوں کی نمائش ڈی سی او پارک ننکانہ میں لگائی جائیگی ، ڈسڑکٹ گورنمنٹ کے محکمے نمائش میں بھر پور حصہ لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 29-30-31 مارچ کو ڈسڑکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام ڈی سی او پارک میں تین روزہ پھولوں کی نمائش لگائی جائیگی اس نمائش میں ڈسڑکٹ گورنمنٹ کے اداروں کے علاوہ پرائیوٹ سکولز اور سول سوسائٹی کی طرف سے پھولوں کے مقابلہ جات بھی ہونگے ان مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈر ز کو شیلڈ زبھی دی جائینگی