counter easy hit

مشال خان کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

 اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

Censure motion passed unanimously in the National Assembly against the killing of Mishal Khan

Censure motion passed unanimously in the National Assembly against the killing of Mishal Khan

وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے ایوان میں مشال خان کے قتل کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان مشال خان کے قتل کی پر زور مذمت کرتا ہے جب کہ مشال خان کے قتل کے زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، توہین رسالتﷺ کے قانون کے غلط استعمال کوروکا جائے اور ایسے واقعات روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائےجائیں جب کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔ واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website