اسلام آباد (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مردم شماری کی ساکھ ضروری لیکن تاخیر درست نہیں ۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ جی ایچ کیو سے رابطہ کر کے فوج کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا جائے ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت آئندہ سال مارچ یا اپریل میں مردم شماری کرانے کے لیے تیار ہے، چاہتے ہیں مردم شماری کی ساکھ پر کوئی سوال نہ اٹھے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مردم شماری کی ساکھ ضروری ہے لیکن بتایا جائے تاخیر کا ذمہ دار کون ہے ۔ آبادی کے اعداد و شمار نہیں ہوں گے تو وسائل کی تقسیم بھی متاثر ہو گی ۔
عدالت نے ادارہ وفاقی شماریات کو مردم شماری کے انعقاد سے متعلق تفصیلی بریفنگ کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 اکتوبرتک ملتوی کر دی