مردم شماری کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں اختلاف سامنے آگیا ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے پی پی کی درخواست کی حمایت جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اسے خلاف آئین قراردیدیا ۔
سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی مردم شماری کے طریقہ کار کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، جسٹس منیب اختر نے اس موقع پر شہری محمد اسحاق کی درخواست بھی منسلک کرنے کا حکم دیا ۔ دوران سماعت اے جی سندھ نے کہا کہ درخواست پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں اسے مسترد کیا جائے۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ یہ بظاہر وفاق اور صوبے کا تنازع ہے، دو حکومت کے تنازع کو حل کرنے کا سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہے۔ عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت7اپریل تک ملتوی کر دی۔