پیرس(یس اردو نیوز) پیرس کے نواہی علاقے فرانکوویل میں سینٹر کلچر فرانس پاکستانی ایسوسی ایشن کی جانب سے پرتکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ کمیونٹی کی جوق در جوق شرکت سے تقریب کا مزا دوبالا ہوگیا۔ ہر مکتب فکر اور سیاسی وسماجی نقطہ نظر رکھنے والی شخصیات نے ایک دوسرے کے ساتھ مختلف ملکی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ ٰخیال کیا۔اور کمیونٹی کے مسائل کو مل کر حل کرنے پر زور دیا گیا۔