لالہ موسیٰ، رنیاں چیچیاں میں ںبی آخرالزماں ﷺ کی آمد کا جشن جوش و خروش سے منایا گیا، فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت قاری فاروق احمد فاروقی نے مرکزی جلوس کی قیادت کی
لالہ موسیٰ، رنیاں چیچیاں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی رونقیں، فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت قاری فاروق احمد فاروقی نے مرکزی میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس کی قیادت کی ۔
لالہ موسیٰ(یس اردو سپیشل)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر اور مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی اپنے آبائی گائوں رنیاں چیچیاں میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی پر رونق ساعتوں میں اپنے پیاروں کے ہمراہ شرکت اور مرکزی جلوس عید میلاد النبی ؑ کی قیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح لالہ موسیٰ رنیاں چیچیاں میں بھی سردار انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ کا یوم ولادت عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کیلئے وہ ہر سال کی طرح فرانس سے خصو صی طور پر تشریف لائے۔
انہوں نے مرکزی جلوس کی قیادت کی جو علی الصبح فجر کی نماز کے ساتھ ہی شروع ہوا۔ جلوس کے دوران شمع رسالت کے پروانوں نے مختلف انداز سے بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ عید میلاد النبی کے موقع پرگائوں کے چپہ چپہ کوچہ کوچہ سبز پرچم لہرارہے تھے، جلوس، محافل میلاد اور تقریبات میں شان حضرت محمد مصطفیٰ بیان کی گئیں، جشن آمد رسول کے موقع پر رنیاں چیچیاں کے در و دیوار درود و سلام کی صداؤں سے گونج اٹھے۔
بیسیوں عاشقان رسول جلوسوں اورریلی میں شامل تھے۔ سرور کونین حضرت محمد کی ولادت باسعادت کو شایان شان انداز میں منایا گیا، عاشقان رسول نبیﷺ کی تعریف میں مشغول تھے، بچے بڑے بھی جلوسوں ریلیوں میں شامل تھے، گائوں کے کونے کونے سے درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔
عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کا آغازعلی الصبح ہوا جو کہ مختلف راستوں سے ہوتا ہواقاری محمد آصف گورسی کے گھر جا کر اختتام پذیر ہوا۔جہاں اجمتاعی دعا ہوئی ۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے دوران نماز مغرب گائوں کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور جلوس کا اختتام عشا کے وقت محمد آصف گورسی کے گھر ہوا۔