counter easy hit

سنٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

میانوالی (جیوڈیسک) سنٹرل جیل میں سزائے موت کےقیدی عبدالستار کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

سنٹرل جیل میانوالی میں جیل حکام نے علی الصبح سزائے موت کے مجرم عبدالستار خان کو پھانسی دے دی۔ پھانسی سے قبل مجرم کی اہلخانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی۔

عبدالستار نے 1992 میں ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھاجب کہ اس سے ایک روز قبل 12 مجرموں کو پھانسی دی گئی تھی۔