تمام پاکستانی کاروباری شخصیات اپنے ورکروں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کریں کیوں آج جتنی بھی پاکستانی کاروباری شخصیات اعلی مقام پر پہنچی ہیں وہ اپنے ورکروں کی بدولت ہی ہے
پیرس(ایس ایم حسنین)چوہدری فرانس کمپنی کےمالک چوہدری محمد آصف نے اپنےورکروں کےاعزاز میں اعشائیہ دیکر فرانس میں تاریخ رقم کردی۔۔پیرس کے مشہور لاہور ریسٹورنٹ میں چوہدری محمد آصف نے اپنے ورکروں کو کھانے پر مدعو کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جس سے ورکروں کو بالکل بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ اپنے مالک کے ساتھ ہیں عموما اکثرایسا دیکھنے اورسننے میں آتا ہےکہ پاکستانی بزنس مینوں کا اپنے ورکروں کے ساتھ رویہ درست نہیں ہوتا مگر چوہدری محمد آصف کے شاندار رویے نے ثابت کردیا کہ انہیں اپنے ورکروں سے اتنا ہی لگائو ہے جتنا ایک باپ کو اپنی اولاد سے ہوتا ہے اور یہ ان تمام پاکستانی کاروباری شخصیات کیلئے مثال ہے جو اپنے ورکروں کے ساتھ نوکر سےبھی بری طرح پیش آتے ہیں ،،اعشائیہ کے اختتام پر چوہدری محمد آصف نے اعلی کارکردگی دکھانے والے ورکروں کو شیلڈز ،،،میڈلز اور دیگر انعامات سےبھی نوازا،،،چوہدری آصف نے انکے کاروبار کو وسیع کرانے پر اپنے ورکروں کا شکریہ بھی ادا کیا،،تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا،، چوہدری فرانس کمپنی کے ساتھ منسلک ورکروں نےدی بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد آصف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکے اس دوستانہ انداز کو خوب سراہا،،،انہوں نے فرانس میں مقیم تمام پاکستانی کاروباری شخصیات سے اپیل کی کہ وہ بھی چوہدری محمد آصف کی طرح اپنے ورکروں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کریں کیوں آج جتنی بھی پاکستانی کاروباری شخصیات اعلی مقام پر پہنچی ہیں وہ اپنے ورکروں کی بدولت ہی ہے۔۔