سپریم کورٹ نے ای او بی آئی میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کو طلبی کا نوٹس جبکہ سابق سیکریٹری افرادی قوت عارف عظیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے ای او بی آئی میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ناصر مغل نے عدالت کو بتایا کہ ای او بی آئی میں بھرتیوں کے وقت خورشید شاہ وفاقی وزیر اور عارف عظیم وفاقی سیکریٹری افرادی قوت تھے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر دونوں افراد کو طلبی کے نوٹس جاری ہوئے تھے، کیا عدالت کو ان کی حاضری یقینی بنانے کے لئے وارنٹ جاری کرنے پڑیں گے۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو باتا کہ حاضری کو یقننی بنانے کے لئے ابتدائی سطح پر قابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کئے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کو طلبی کا نوٹس اور سابق وفاقی سیکریٹری عارف عظیم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو عارف عظیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔