پیرس، پی آئی اے میتوں کی ترسیل کے سلسلے میں کسی قسم کے کوئی چارجز وصول نہیں کرتی، سی ای او پی آئی اے فرانس ملک وقار کا میتوں کی پاکستان ترسیل کیلئے 300سے 500یوروز وصولی کی افواہوں کا فوری نوٹس اورسخت تردید
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن فرانس کے سی ای او ملک وقار نے پی آئی اے کے ذریعے میتوں کی ترسیل کے بارے میں 300سے 500یورو چارجز کی افواہوں کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے میتوں کی ترسیل کیلئے کسی قسم کے کوئی چارجز وصول نہیں کرتی اس سلسلے میں پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان یا پی آئی اے کی طرف سے کسی قسم کا کوئی وصولی کا فیصلہ نہیں کیا گیا اس لئے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی ایسی افواہوں سے خبردار رہے اور ایسی افواہوں کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنے کمیونٹی ممبران کو آگاہ کرے۔
اس سلسلے میں یس اردو نیوز نے پیرس میں پی آئی اے حکام سے بھی رابطہ کیا اور انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان کی طرف سے میت پر چارجزوصولی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
پاکستان ایئرلائن فرانس کے سی ای او ملک وقار نے عوامی آگاہی کیلئے اپنا ذاتی نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی اس سلسلے میں ان سے رابطہ کر سکتی ہے۔تاکہ کمیونٹی کے ارکان کسی بھی قسم کےفریب سے محفوظ رہیں۔
برائے رابطہ ملک وقار، سی ای او پی آئی اے فرانس:
00 33 6 98 20 22 74