لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) گورنمنٹ ہائی سکول کرنانہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی،صدارت سکول ہیڈماسٹرمحمدافضل نے کی،جبکہ مہمان خصوصی میاں طارق محمودایم پی اے،حاجی چوہدری محمدانورگورسی چیئرمین یونین کونسل کرنانہ،چوہدری شیرافگن چیئرمین یونین کونسل جانی چک،چوہدری محمدمشتاق وائس چیئرمین تھے،معززمہمانوں کا سکول پہنچنے پرمالائیں پہناکراور زبردست گلپاشی کرکے استقبال کیاگیا،سینئرسکول ٹیچرمحمدمحسن نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سکول کی کارکردگی کا تفصیلی ذکرکرتے ہوئے سکول کے مسائل کا ذکربھی کیا،وائس چیئرمین چوہدری محمدمشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سکول کے طلباء نے ہمیشہ ضلع اور ڈویژن میں کرنانہ کا نام روشن کیاہے لیکن افسوس یہ بچے جن کمروں میں پڑھ رہے ہیں ان کو کمرے بھی نہیں کہاجاسکتا،انہوں نے میاں طارق محمودایم پی اے سے مطالبہ کیاکہ اس سکول کو نئی بلڈنگ بناکردی جائے ،ایم پی اے میاں طارق محمودایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس سکول کا رزلٹ اور نمایاں پوزیشن سن کردلی خوشی ہوئی ہے لیکن سکول کی بلڈنگ دیکھ کرافسوس بھی ہواہے جو یقیناً ہماری کمزوری ہے لیکن اب میں آپ سے وعدہ کررہاہوں کہ اس سکول کو خوبصورت اور عالیشان بلڈنگ دوں گا،انہوں نے کہاکہ بہت میں محکمہ بلڈنگ کے عملہ کو یہاں بھیجوں گاجو اس کا نقشہ تیارکرکے مجھے دکھائیں گے جس کے بعدسکول کی خوبصورت بلڈنگ جلدبنوادوں گا،انہوں نے میٹرک پارٹ ون میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ علم ایک بہت بڑی دولت ہے ،خوش نصیب ہیں وہ طالبعلم جو علم کی دولت سے مالامال ہورہے ہیں،ہیڈماسٹرمحمدافضل نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ اداکیاتقریب کی کامیابی پر تمام سٹاف خصوصاً محمداخترسینئرٹیچرودیگراساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا،معززمہمانوں نے میٹرک پارٹ ون میں علاقہ بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر راشدعلی ولدمحمدارشدجبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پرعامرشہزادولدمحمدشریف ،ولید رضا ولد محمد رضا،محمدعثمان ولدمحمداسلم،محمدسلیمان ولدغلام غوث کو ٹرافیاں پیش کی جبکہ دیگرطلباء کو سولرلیمپ پیش کئے ،علامہ جمیل الرحمٰن نقشبندی نے خصوصی دعاکرائی،تقریب میں علاقہ بھرسے سیاسی ،سماجی شخصیات اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔