لالہ موسیٰ (جمیل احمد طاہر ) جہلم میں 33کروڑسے بننے والے پل کے زمین بوس ہونے سے ن لیگی حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی ہے،میرٹ اور شفاف ترقیاتی منصوبوں کے دعوے کرنے والوں کو اپنی نااہلی اور نالائقی تسلیم کرتے ہوئے اقتدارسے علیحدہ ہوجاناچاہئے،ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ق) کے ممتازراہنماء سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113چوہدری اعجازاحمدرنیاں نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت تعمیروترقی اور میرٹ کا روناروتے نہیں تھکتے لیکن ان کے دورمیں کرپشن کا جوحال ہے شائداس سے پہلی حکومتوں میں اس کا عشرعشیربھی نہ ہو،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن ) نے اپنے تین سالہ دورمیں عوام کو اتناتنگ کردیاہے کہ لوگ چوہدری برادران کے سنہری دورکو یادکرنے لگے ہیں ،انہوں نے کہاکہ چوہدری برادران کے دورحکومت میں نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں ریکارڈترقی ہوئی ،پنجاب میں ریسکیو1122،گجرات میں یونیورسٹی،وزیرآبادمیں کارڈیالوجی ہسپتال ایسے منصوبے ہیں جنہیں آنے والی نسلیں بھی یادکریں گی۔