پیرس، سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی کی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس راجہ ماجد کیساتھ ملاقات، متحرک پارٹی کردار پر خراج تحسین
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیرعلی نے دورہ فرانس کےدوران سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس راجہ ماجد کیساتھ تفصیلی ملاقات کے دوران پارٹی معاملات پر اظہار خیال کیا۔
چوہدری عابد شیر علی نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے متحرک پارٹی کردار پر راجہ ماجد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان جیسے راہنما پاکستان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں ۔ خصوصاً اس جمہوری آمریت کے تاریک دور میں جو لوگ پارٹی قائدین اور پارٹی پالیسی کیساتھ کھڑے ہیں پارٹی ان کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔
انہوں نے پارٹی معاملات پر راجہ ماجد کیساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالات مشکل ضرور ہیں مگر زیادہ دیر نہیں ہونگے انشااللہ پاکستان میں دوبارہ جمہوریت بحال ہوگی اور عوام کے محسن عظیم قائد میاں محمد نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو معاشی گرداب سے بھی نکالیں گے اور عوام الناس کی محرومیوں اور دکھوں کا بھی مداوا کرینگے۔