counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارلیمنٹ مستحکم اورمضبوط ہوچکی ہے، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارلیمنٹ مستحکم اورمضبوط ہوچکی ہے، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان طاقت اورعظمت کی علامت بن چکی ہے۔ آج جس طرح پارلیمان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں نے قومی مفاہمت کا ثبوت پیش کیا اس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ ووٹ کو عزت مل چکی ہے اور اب بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر جمہوری جماعتیں پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہیں کرینگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں قومی مفاہمت کے طورپر پارلیمان کے تحفظ کیلئے قومی اداروں فوج، عدلیہ ، ایجنسیز کی مشاورت اورمدد سے جمہوری حکومتیں چلتی ہیں اور پاکستان میں اس کی کمی بہت شدت سے محسوس ہوتی تھی مگر آج آرمی ایکٹ میں ترمیمم کے موقع پر حکومت اوراپوزیشن دونوں کا قومی مفاہمت کا ثبوت دینا خوش آئند ہے۔ انشااللہ پاکستان میں اسی طرح ترقی کی منازل طے کی جائینگی اور اب ہمیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

 

 

CH ABDUR RAHMAN TARAR, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website