counter easy hit

وزیراعظم کوتمام اسلامی دنیا اپنا لیڈرمان چکی ہے،نام نہادعلما اسلام کے نام پرمارچ اوردھرنوں پرآمادہ ہیں، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

وزیراعظم کوتمام اسلامی دنیا اپنا لیڈرمان چکی ہے،نام نہادعلما اسلام کے نام پرمارچ اوردھرنوں پرآمادہ ہیں، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے دھرنوں اورمارچ کے اعلانات پراپوزیشن کوآڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نام نہاد علما کی گنگا الٹی بہہ رہی ہے جب پوری دنیا کے معتبر مسلمان راہنما پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اسلام اور ناموس رسالٹ ﷺ کے دفاع کی باتیں کر رہے ہیں ایسے میں ہمارے نام نہاد علما اوراسلامی جماعتیں اسلام اورپاکستان کے نام پر وزیراعظم کیخلاف دھرنوں پرآمادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا اور کشمیر کا مقدمہ لڑتے ہوئے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے صیہونی اورطاغوتی طاقتوں کوواضح پیغام دیا جس پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائشیا کے مہاتیر محمد نے انھیں خراج تحسین پیش کیا بلکہ ان کے کہنے پر اسلامی شعائر کے دفاع کیلئے مناسب فورم بنانے کی تجویز پر بھی عملدرآمد شرو ع ہوچکا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے مولانا فضل الرحمن ایسے میں وزیراعظم کیخلاف عوامی کو اسلام کے نام پربڑھکانا سمجھ سے باہر ہے ایسے کرکے وہ اسلام اورپاکستان دشمنی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

 

CH. ABDUR RAHMAN TARAR, VICE, PRESIDENT, OVERSEAS, UNITY, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website