حکومت کے اقدامات اوراصلاحات عوام بالخصوص نوجوانوں میں بھرپور پذیرائی حاصل کر رہے ہیں ، کرپٹ بیوروکریسی اور نظآم سب سے بڑی رکاوٹ، چوہدری عبدالرحمن تارڑ
پیرس/اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان کے تفصیلی دورہ کے بعد پیرس واپس پہنچنے پر نائب صدر اوورسیز یونٹی فرانس اورتحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور حکومتی اقدامات عوام میں آج بھی اسی طرح مقبول ہے جس طرح تحریک انصاف کی انتخابات میں بھرپور پذیرائی کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام تمام حالات وواقعات اور نظآم کی خامیوں کو باریک بینی سے دیکھ اور محسوس کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اب تک کے تمام اقدامات اور اصلاحات کو عوام الناس بالخصوص نوجوانوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان حکومت وقت اوروزیراعظم کی شخصیت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ہر فیصلے اور ہر موقعے پر بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں جس سے یہ قوی امید پیدا ہورہی ہے کہ ملک میں بہت جلد رشوت کلچر اور کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا ۔
بقیہ: https://www.yesurdu.com/?p=1087872