نائب صدر اوورسیز یونٹی فرانس عبدالرحمن تارڑ کے دورہ پاکستان سے واپسی پر ائرپورٹ پر صدر اوورسیز یونٹی چوہدری اشفاق جٹ اوردوستوں کا شاندار استقبال
پیرس/اسلام آباد( ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن تارڑ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس پیرس پہنچے۔ ائر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
صدر اوورسیز یونٹی فرانس چوہدری اشفاق جٹ اوردیگر دوست ان کے استقبال کیلئے ائرپورٹ پر موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے دورہ پاکستان کے متعلق بات چیت کی۔