حکومت کا جہلم سے خوشاب اریگیشن منصوبہ کاافتتاح زراعت سے وابستہ لوگوں کی قسمت بدل دیگا، چوہدری عبدالرحمن تارڑ
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے ملک میں اجتماعی اہمیت کے منصوبوں کو ترجیح دیکر آنے والی نسلوں کیلئے بہترین منصوبہ بندی کو فروغ دیا ہے۔ بلین ٹری منصوبہ اور جہلم تا خوشاب اریگیشن منصوبہ اس کے بہترین ثبوت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جہلم اورخوشاب جیسے پسماندہ اضلاع کو کبھی 50 ارب کی گرانٹ نہیں دی گئی ہے حکومت نے اریگیشن کا دیرینہ منصوبہ شروع کر کے اور اس کا سنگ بنیاد رکھ کر اہم پیغام دیا ہے۔ ماضی میں پی پی اور ن لیگ کی جماعتیں صرف ووٹ کی بنیاد پر علاقوں کو نوازتی رہیں اور قومی اہمیت اورآنے والی نسلوں کے مفاد کو پس پشت ڈالے رکھا جس سے ملک میں انارکی پھیلی اور عوام میں مایوسی گھر کر گئی مگر پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اریگیشن منصوبہ سے وسطی پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور لاکھوں ایکڑ رقبے کو آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے محفوظ کرلیا ہے۔