شہدائے اے پی ایس کے زخم آج بھی تازہ ہیں، نیشنل ایکشن پلان کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، چوہدری عبدالرحمن تارڑ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری عبدالرحمن تارڑ کا16 دسمبرکے اندوہناک واقعے پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شہدائے اے پی ایس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کا سلسلہ از سرنو جائزہ کے بعد وزیراعظم عمران خان کو نافذالعمل بنانا چاہیے۔
اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد قوم نے نئے عزم کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی جو ملک بھر میں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کےعزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے اسکول کے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 150 افراد کو شہید کردیا تھا۔