مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اورعالمی اسٹیبلشمنٹ پردبائو بڑھانے کیلئے ہر محب وطن پاکستانی شہری کل وزیراعظم اورپاک فوج کی زیرقیادت’کشمیر آور‘ مہم کاحصہ بنے گا، چوہدری عبدالرحمن تارڑ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اوورسیز یونتی فرانس کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت اورعالمی اسٹیبلشمنٹ پردبائو بڑھانے کیلئے ہر محب وطن پاکستانی شہری کل وزیراعظم اورپاک فوج کی زیرقیادت’کشمیر آور‘ مہم کاحصہ بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونی اورطاغوتی طاقتیں امت مسلمہ کیخلاف برسرپیکار ہوچکی ہیں اور اقوام متحدہ اور ذیلی تنظیمیں بظاہر مہذب دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے ہیں مگر آج تک فلسطین اور کشمیر سمیت مسلمان ملکوں کے تنازعات کی بہ نسبت غیر مسلم تنازعات کو ہی حل کرایا گیا ہے اس لئے مسئلہ کشمیرکیلئے ان عالمی فورمز پرموثر آواز اٹھانے کیلئے بحیثیت قوم ہمیں مضبوط آواز بننا ہوگا۔ جس کا آغاز وزیراعظم اورپاک فوج کی زیرقیادت کل بروز جمعہ ہوگا۔ انشااللہ ہر فرد مرد ، عورتیں ، بچے اوراس عظیم قوم کے معذورافراد بھی اس کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستانی قوم ایک مضبوط ترین تحریک کی علمبردار بن جائیگی جس کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائیگا اور انشااللہ کشمیری مسلمانوں اور فلسطینیوں کی آزادی تک جاری رہیگی۔