اوورسیز یونٹی فرانس کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن تارڑ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان پہنچ گئے،اہلخانہ اور دوست احباب کے ہمراہ عید منائیں گے اور تحریک انصاف مرکزی قیادت کیساتھ اہم ملاقات بھی متوقع
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور اوورسیز یونٹی فرانس کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن تارڑ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں اور اہلخانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے اپنے آبائی گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام اہل اسلام اور خصوصاً تارکین وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اورہماری حکومت کو مدد اورنصرت عطا فرمائیں تاکہ کشمیری بھائیوں کو عید کے موقع پر بھارت کے غاصبانہ تسلط سے ہمیشہ کیلئے نجات مل سکے۔
وہ عیدالاضحیٰ کے بعد اپنے دوستوں اوراحباب کے ساتھ وقت گزاریں گے اور اسکے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کیساتھ اہم ملاقاتیں کرینگے۔ اوورسیز یونٹی فرانس ایک فلاحی تنظیم ہے اور وہ بطور نائب صدر وزیراعظم پاکستان کی ویژن کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انھیں پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنے کے ایجنڈے پر بھرپور محنت کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کیساتھ ملاقات میں وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مطالبات اور مرکزی حکومت کے اقدامات پر کمیوننٹی کے فیڈ بیک کے بارے میں مرکزی قیادت کو تفصیل سےآگاہ کرینگے۔