وزیراعظم عمرانخان نے ایک تقریر سے بااثرعالمی راہنمائوں کی فہرست میں جوجگہ بنائی ہے وہ نااہل30سال میں نہیں بناسکا، چوہدری عبدالرحمن تارڑ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک انقلابی تقریر پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریر کے ذریعے سمندر کو کوزے میں بند کیا جو ان کا خاصہ ہے ۔ ان کی کرشماتی شخصیت نے دنیا کو حیران کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریر سے عالمی راہنمائوں کی فہرست میں بااثر راہنما کے طورپر جگہ بنالی ہے ۔ جبکہ پرچیوں والے نااہل تیس سالوں میں بھی اتنی وقعت بھی حاصل نہ کرسکے کہ ان کے ہم عصر سربراہان مملکت ان کو یاد رکھ سکیں ماسوائے ان کے جنہوں نے ان کی بدولت منی لانڈرنگ سے پاکستانی زرمبادلہ اپنے ملکوں میں منتقل کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نہائت شاندار طریقے سے امت مسلہ اورکشمیری مسلمانوں کا مقدمہ لڑا جو کہ قابل رشک ہے ۔ دنیا کے بہترین راہنمائوں رجب طیب اردوان سمیت سب نے وزیراعظم عمران خان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جو کہ پاکستان کیلئے قابل فخر ہے۔