پانامہ شریف کی صرف پانامہ پراپرٹی پر چیخیں ساتویں آسمان پر ہیں ، ابھی تو ترکی، بھارت، افغانستان،ایتھنز،روم کی پراپرٹیوں کا احتساب باقی ہے، چوہدری عبدالرئوف ڈوگہ
پیرس (ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرئوف ڈوگہ نے کہا ہے کہ شریف برادران سچائی کو دبانے میں اور واویلا مچناے میں مصروف ہیں ابھی تو صرف ان کی پانامہ پراپرٹی پر ہاتھ ڈلا ہے ابھی تو ان کی بے شمار غیر قانونی جائیدادیں دنیا کے دوسرے حصوں میں موجود ہیں جن پر ہاتھ ڈالنا باقی ہے، ابھی تو صرف پانامہ کو کھولا ہے ، اور درباریوں کی چیخیں ساتویں آسمان پر ہیں۔ غیر جانبدار انہ احتساب ہوا تو شریفوں کے استنبول،افغانستان، بھارت ، ایتھنزاور روم میں بھی غیر قانونی کاروبار اورمحلات نکلیں گے۔