لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)کوٹلہ برادران عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ، آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ کوٹلہ برادران ہی ضلع گجرات کی تعمیر و ترقی کے ضامن ہیں انشاء اللہ چوہدری تنویر کوٹلہ ہی ضلع گجرات کے چیئرمین ہوں گے،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت مولوی چوہدری زاہداختربدہوکالس نے سعودیہ سے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ واضع اکثریت سے ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے بلکہ ان کی جیت ہو چکی ہے16جنوری کو رسمی کارروائی ہوگی۔ ضلع گجرات کے نومنتخب چیئرمینوں کی اکثریت کی کھلی حمایت انہیں حاصل ہے۔