counter easy hit

عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کے ایک اشارے پر سرتسلیم خم کرنے والی عرب دنیا کی حمایت بھی سلیکٹڈ نیازی کی نااہلی کی نذر ہوچکی ہے، عابد شیر علی کی پیرس میں ممتاز سماجی راہنما چوہدری آصف گورسی سے ملاقات میں اظہار خیال

عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کے ایک اشارے پر سرتسلیم خم کرنے والی عرب دنیا کی حمایت بھی سلیکٹڈ نیازی کی نااہلی کی نذر ہوچکی ہے، عابد شیر علی کی پیرس میں ممتاز سماجی راہنما چوہدری آصف گورسی سے ملاقات میں اظہار خیال

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سابق وفاقی وزیراورمرکزی راہنما مسلم لیگ ن چوہدری عابد شیر علی کی فرانس میں اوورسیزسماجی راہنما چوہدری آصف گورسی سے ان کے دفتر میں تفصیلی  ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں چوہدری عابد شیرعلی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور ملکی سیاسی حالات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر میاں محمد نواز شریف سے زیادہ فعال پالیسی آج تک کوئی نہیں بنا سکا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح عظیم قائد میاں محمد نواز شریف نے برہان وانی شہید کا کیس اٹھایا تھا بھارت اور اسکے نام نہاد صیہونی دوستوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی تھی  آج بھی کشمیری لیڈر شپ اور عوام ان کی منتظر ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کے ایک اشارے پر عرب دنیا پاکستان کی امداد کیلئے دوڑی چلی آتی تھی اور آج یہ وقت ہے کہ ان کی گاڑیاں چلانے والے سلیکٹڈ نیازی نےعرب دنیا کو بھی مایوس کررکھا ہے اور کوئی اہم مسلمان ملک اس وقت پاکستانی قیادت سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سلیکٹڈ کی نااہلی اور ہٹ دھرمی ہے ۔سلیکٹڈ نے قرضوں اور محض ادھار تیل کیلئے گاڑیاں ڈرائیو کیں مگر عرب ملکوں کی طرف سے پاکستان کے استحکام کی خاطر سیاسی افہام تفہیم کی تجاویز پر غور نہیں کیا جس وجہ سے عرب شہزادے بھی جان چکے ہیں کہ سلیکٹڈ سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس تمام پریکٹس کا نقصان براہ راست تنازعہ کشمیر اور پاکستانی اور کشمیری عوام کو ہوا ہے۔

چوہدری عابد شیر علی نے چوہدری محمد آصف گورسی سے ملاقات میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ سے مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے معاشی ڈھانچے کو موثر طور پر بنا رہی تھی مگر طالع آزمائوں اور موقع پرستوں کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی تھی اور انھوں نے منتخب وزیراعظم کو جیل بھجوانے میں تمام تر سرکاری مشینیری کو استعمال کیا۔

ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے چوہدری محمد آصف گورسی فرانس میں مقیم ہیں اور  فرانس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اتحاد کیلئے انتہائی متحرک کردار ادا کرتے آئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری عابد شیر علی کا خاندان پاکستان کے اہم ترین خاندانوں میں سے ایک ہے جنہوں نے ملک کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ اہم کرداراداکیا ہے۔

چوہدری آصف گورسی نے اپنے سٹاف کے ممبران کا چوہدری عابد شیر علی سے تعارف کروایا اور ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانا دیا۔ چوہدری عابد شیر علی نے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی اپنے اعلیٰ ٹیلنٹ کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اور انشااللہ مسلم لیگ ن عوامی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر پاکستان کو اسی بلندی پر لے جائیگی جیسے پہلے لے گئی تھی۔

CH ABID SHER ALI, VISITED, FRANCE, IN, A, MEETING, WITH, CH ASIF GORSI, HE SAID, GULF, COUNTRIES, ARE AVOIDING, TO, TALK, SELECTED, JUST, BECAUSE, OF, HIS, BEHAVIORCH ABID SHER ALI, VISITED, FRANCE, IN, A, MEETING, WITH, CH ASIF GORSI, HE SAID, GULF, COUNTRIES, ARE AVOIDING, TO, TALK, SELECTED, JUST, BECAUSE, OF, HIS, BEHAVIOR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website