ہر روز جمہوریت کو گرانے کی نئی سے نئی سازشیں گرانے والوں کو گراتی جارہی ہیں، چوہدری افضال ڈھل
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے چیئرمین ایگزیکٹو چوہدری افضال ڈھل نے کہا ہے کہ جمہوریت کیخلا ف نت نئی گھنائونی سازشیں رچائی جارہی ہیں۔ سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے دن چوروں اور اچکوں کے ترجمان وسینٹ آف پاکستان کو یرغمال بنانے میں کامیاب ہوئے مگر پاکستان کے عوام ان کو جڑوں سے پہچان چکے ہیں اور ان کے گھنائونے کردار کو دیکھ رہے ہیں۔
جمہوریت کو گرانے کی سازشیں کرنے والے ایک ایک کر کے خودبخود گریں گے اور وہ وقت دور نہیں جب سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایوان ان سازشی عناصر اور موقع پرستوں سے پاک کر دیے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے تحریک انصاف کو سینیٹ آف پاکستان میں مزید نمائندگی عطا کی ہے اور انشااللہ اگلے ایوان بالا کے انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری قائم کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
تحریک انصاف اپنی کامیابیوں سے سازشوں اور سازشیوں کو جواب دیگی