counter easy hit

عمران خان دلوں کے وزیر اعظم ، پوری قوم ان کو اپنا آخری نجات دہندہ سمجھتی ہے، ان پر ہمیشہ فخر کیا جائیگا، چوہدری افضال ڈھل بنگش

پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری افضال ڈھل بنگش نے کہا ہے کہ عمران خان نے پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کر کے غریب قوم پر احسان کیا ہے  انشااللہ عمران خان پروٹوکول ختم کر کے تمام خسارے پر قابو پائیں گے اور اربوں روپے کی بچت کی جائیگی۔

انشااللہ وہ دن آئیگا جب عمران خان کی حکومت پر اور ان کی وزارت عظمیٰ پر پوری قوم فخر کیا کریگی۔
عمران خان کو انتخابات جیتنے پراور بطور وزیر اعظم اکثریت کے انتخاب پر انہوں نے  مبارکباد پیش کی ہے۔ اور اپنے  پیغام میں چیئرمین عمران خان کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان کا  وزیراعظم  بننا بہت خوشی کی بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی کھلاڑی وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے والاہے لہذا دعا ہے کہ جس طرح انہوں نے کرکٹ کے میدان میں وطن کے لیے کام کیا، اس سے زیادہ بہتر انداز میں پاکستان کی خدمت کریں اور ترقی سے ہمکنار کریں۔

CH AFZAL DHAL, VICE PRESIDENT, PTI, FRANCE, SAID, IMRAN KHAN, WILL, BE, THE, BEST, PRIME MINISTER, WHICH, WILL, MAKE, OUR, NATION, PROUD

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website