چوہدری افضل لنگا صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ نے ایم پی اے شوکت بھٹی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، شوکت عزیز بھٹی نے نوجوان راہنما کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مستقبل کا اہم راہنما قرار دیا
پیرس(ایس ایم حسنین) چوہدری افضل لنگا صدر مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)فرانس کی رہائش گاہ واقعہ لنگا ہائوس فرانس میں آج ممبر پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کے اعزاز میں شاندارہ ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ممبر پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کے علاوہ بہت سے اہم لیگی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ بیرون ملک پارٹی کے راہنما پارٹی کا اثاثہ ہیں جنہوں نے ملک و قوم کا بہت اچھا امیج قائم کر رکھا ہے جو کہ پاکستان کے جمہوری امیج کیلئے نہائت ہے ہم ایک جمہوری ملک ہیں اور چوہدری افضل جیسے نوجوان راہنما ئوں کا پارٹی کے امور میں فعال کردار سے پارٹی میں نئی جان آئی ہے جو کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے نہائت اہم ہے
آخر میں چوہدری افضل لنگا نے شوکت عزیز بھٹی کو تحائف پیش کئے اور مسلم لیگ ن فرانس کے نوجوان کارکنان کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور ان کا شکریہ ادا کیا