پیرس، ممتاز سیاسی وسماجی راہنما چوہدری افضل لنگاہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس پیرس پہنچ گئے، ائر پورٹ پر قریبی دوستوں اورمعروف سیاسی وسماجی شخصیات کا بھرپور استقبال
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنما چوہدری افضل لنگاہ ماہ صیام کے مبارک مہینہ میں عمرہ کی مبارک سعادت حاصل کر کے کچھ دیر پہلے واپس پیرس پہنچ گئے ہیں۔
ائر پورٹ پر ان کے استقبال کیلئے قریبی عزیز واقارب کے علاوہ معروف سیاسی وسماجی شخصیات سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس چوہدری اصغر خان، کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس ملک انعام، ثنا خوانِ مصطفیٰ ﷺ حافظ محمد معظم اور دیگر احباب نے کیا ۔
چوہدری افضل لنگاہ ماہ صیام کے مبارک مہینے میں عمرہ کی سعادت اور مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام اوراطراف کی زیارات مکمل کر کے کچھ دیر پہلے پیرس پہنچے تھے ۔ انہوں نے ائر پورٹ پر آنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے عمرہ وزیارات کے سفر کو نہائت شاندار قرار دیا۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاری فاروق احمد فاروقی چوہدری افضل لنگاہ کو عمرہ کی سعادت کر کے پیرس پہنچنے پر پھولوں کا تحفہ پیش کر رہے ہیں
صدرمسلم لیگ ن یوتھ فرانس چوہدری اصغر خان، سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس ملک انصر خان عمرہ سے واپسی پر چوہدری افضل لنگاہ کا ائرپورٹ پر استقبال کر رہے ہیں
پیرس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کا عمرہ کی سعادت حاصل کر کے پیرس پہنچنے پر چوہدری افضل لنگاہ کاائر پورٹ پربھرپور استقبال